• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ڈیزل کی قیمت کم، پٹرول، تیل مٹی کی برقرار، نوٹیفکیشن جاری

by sohail
ستمبر 30, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی ہے جبکہ پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 104.06 روپے فی لیٹر ہوگی۔

حکومت نے پیٹرول، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پٹرول کی  قیمت 103.97 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے، اسی طرح مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر برقرار ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت 62.86 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد فی لیٹر کمی کی تجویز دی تھی۔

اوگرا نے تجاویز میں کہا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اس لیے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جانی چاہیئے۔

اوگرا کی تجاویز میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو روپے فی لیٹر تک کی کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا دورانیہ ایک ماہ سے کم کر کے 15 دن کر دیا ہے جس کے بعد مہینے میں دو بار قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

30 جولائی کو اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں سات روپے اور ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز حکومت کو بھجوائی تھی۔ پیٹرول اور ڈیزل کے علاوہ اوگرا نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز دی تھی۔

اوگرا نے تجاویز30 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر ارسال کی تھیں۔ پٹرول کی قیمت میں 26 روپے70 پیسے پیٹرولیم لیوی شامل تھا۔

Tags: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیںڈیزل کی قیمت
sohail

sohail

Next Post

پاپا جونز میں 89 سالہ پیزا ڈیلیوری کرنے والے بزرگ کے لیے 12 ہزار ڈالرز کی ٹپ

کورونا ایس او پیش کی خلاف ورزی، برطانوی وزیراعظم کے والد پر بھاری جرمانہ عائد

کرپشن کے الزامات، نیب نے مخدوم امین فہیم کے بیٹے کو گرفتار کر لیا

لوگوں کو گالیاں دینے والے 5 طوطوں کو پارک سے نکال دیا گیا

جاپان میں سنسنی پھیلا دینے والے 'ٹوئٹر قاتل' نے 9 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In