• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

انڈسٹریل ہیمپ اور بھنگ میں کیا فرق ہے؟ اس کا کاروبار کسقدر نفع بخش ہے؟

by sohail
ستمبر 30, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سینیٹ کمیٹی برائے انسداد منشیات کے اجلاس میں انڈسٹریل ہیمپ کی پیداوار کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات کیے گئے۔ قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اندسٹریل ہمپ ایک میڈیسن ہے اوراس کا بھنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ قانون کے مطابق یہ بالکل جائز ہے اور اس کے اوپر کوئی پابندی نہیں ہے۔

اگر اس کی ٹی ایس سی ویلیو 0.3 فیصد سے زیادہ ہو تو پھر یہ نارکوٹکس ہے شال ہو جاتی ہے۔ پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر آئی سی سی بی ایس اور پی سی ایس آئی آر ڈیپارٹمنٹ کو اجازت دی گئی ہے۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ یہ بڑا کار آمد پودا ہے۔ کپڑا بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ گاڑیوں اور جہازوں میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ ہیمپ کا فائبر، کاٹن کے مقابلے میں 300 گنا زیادہ مضبوط ہے۔ پروفیسر اقبال چوہدری نے کمیٹی کو بتایا کہ انڈسٹریل ہمپ نشہ آور پودا نہیں ہے چاہے کوئی اک کلو بھی کھا لے اس کو نشہ نہیں ہو گا جبکہ بھنگ نشہ آور پودا ہے۔

پروفیسر اقبال نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان میں کوئی انڈسٹریل ہیمپ نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اردو ڈکشنری میں اس کے لیے الگ لفظ دیا جائے، یہ بھنگ نہیں ہے۔

پروفیسر اقبال چوہدری نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ پودا 8 فٹ تک چلا جاتا ہے۔ اس پودے کو کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسے کھاد اور سپرے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ یہ پودا کسی بھی صورت نشہ آور نہیں ہو سکتا۔ جب چاہیں لگائیں۔ یہ بڑا منافع بخش پودا ہے۔

سیکرٹری انسداد منشیات کنٹرول شعیب دستگیر نے بتایا کہ یہ پائلٹ پروجیکٹ ہے۔ پہلے اس کو اگائیں گے پھر ٹیسٹ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کو اگانے کے لیے کھلی اجازت دینے کے حوالے سے بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔

سینیٹر صابر شاہ نے کہا کہ پہلے ساری چیزیں سامنے آ جائیں اس کے بعد فیصلہ کریں گے، کہیں ایسا نہ ہو کہ بارش سے بھاگتے بھاگتے پرنالے کے نیچے آ جائیں۔

سیکرٹری انسداد منشیات کنٹرول شعیب دستگیر نے کہا کہ اس کے بیج کی قیمت 250 ڈالرز ہے اور عام کسان یہ بیج اس قیمت پر نہیں خرید سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا بھی خیال رکھنا پڑے گا کہ انڈسٹریل ہیمپ کے درمیان بھنگ نہ اگا لیں۔ اجازت دینے سے پہلے بہت ساری چیزوں کے لیے میکانزم تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مانیٹرنگ یہ ہو گی کہ انڈسٹریل ہیمپ کاشت کی گئی ہے کیونکہ انڈسٹریل ہیمپ اور بھنگ کے پودے میں کوئی فرق نہیں ہے۔

رکن کمیٹی سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بڑی وسیع فیلڈ ہے۔ لوگ تھوڑی سی جگہ پر منوں کے حساب سے ٹماٹر اگا لیتے ہیں۔ ہیمپ کی کاشت کے حوالے سے انٹرنیشنل قوانین کو دیکھنا ہو گا۔ اس کا پہلے تجربہ کرنا چاہئے تھا اس کے بعد اعلان کرتے۔ اپوزیشن اور لوگ اب یہ کہنے لگ گئے ہیں کہ پہلے مرغی، کٹے اور اب بھنگ۔

Tags: انڈسٹریل ہیمپہیمپ اور بھنگ میں فرق
sohail

sohail

Next Post

ڈیزل کی قیمت کم، پٹرول، تیل مٹی کی برقرار، نوٹیفکیشن جاری

پاپا جونز میں 89 سالہ پیزا ڈیلیوری کرنے والے بزرگ کے لیے 12 ہزار ڈالرز کی ٹپ

کورونا ایس او پیش کی خلاف ورزی، برطانوی وزیراعظم کے والد پر بھاری جرمانہ عائد

کرپشن کے الزامات، نیب نے مخدوم امین فہیم کے بیٹے کو گرفتار کر لیا

لوگوں کو گالیاں دینے والے 5 طوطوں کو پارک سے نکال دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In