• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

نواز شریف حکومت اور عوام کو دھوکا دے کر گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ

by sohail
ستمبر 30, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ نواز شریف حکومت اورعوام کو دھوکا دے کر گئے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ ملزم لندن میں بیٹھ کر حکومت اور عوام پر ہنستا ہوگا، نہایت شرمندگی کا مقام ہے۔

وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

سماعت کا احوال

عدالت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق تعمیل کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے وارنٹ کی تعمیل کرانے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ گئے تو وہاں انہیں وصول کرنے سے انکار کیا گیا۔

عدالت کے استفسار پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ نوازشریف کی رہائش گاہ پر وقار احمد نام کے شخص نے وارنٹ گرفتاری وصول کرنے سے انکار کیا۔

اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ دیکھنا ہے کہ کیا جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے راہ فرار اختیار کی جا رہی ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کے سامنے بتایا کہ ہائی کمیشن نے کامن ویلتھ آفس سے رابطہ کیا تو وہاں سے جواب ملا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد ان کے اختیار میں نہیں۔

اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس کا مطلب ہے کامن ویلتھ آفس ہمیں سہولت دینے کو تیار نہیں۔ ہمیں شواہد کے ساتھ خود کو مطمئن کرنا ہے کہ عدالت نے وارنٹس کی تعمیل کیلئے اپنی پوری کوشش کی۔

نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف کے وکیل بتا چکے ہیں کہ انہوں نے اپنے موکل کو عدالتی حکم سے آگاہ کر دیا ہے۔

اس پر عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو سرکاری دستاویزات آ رہی ہیں انہیں ریکارڈ کا حصہ بنائیں گے، پھر مفرور قرار دیں گے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ طریقہ کار پر درجہ بہ درجہ عمل کیا جائے گا تاکہ کل ملزم کوئی سہارا نہ لے سکے، انہوں نے کہا کہ ملزم حکومت اورعوام کو دھوکا دے کر گیا ہے۔

اس موقع پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ملزم لندن میں بیٹھ کر حکومت اور عوام پر ہنستا ہو گا، نہایت شرمندگی کا مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کو مکمل موقع دیا اور اس کے بعد اپیلوں کو سن کر فیصلہ کریں گے۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزار پوری قوم سے خطاب کر رہا ہے، کیا ہم لکھ سکتے ہیں کہ ملزم نواز شریف کہیں روپوش ہوا ہے؟

بعد ازاں کیس کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

Tags: اسلام آباد ہائیکورٹنواز شریف
sohail

sohail

Next Post

جاپان میں 18 میٹر اونچے روبوٹ کی چہل قدمی نے دنیا کو مسحور کر دیا

پی سی بی میں مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف، پی اے سی میں احسان مانی سے سخت سوالات

جنسی زیادتی کیس: پولیس نے فلمساز انوراگ کشپ کو طلب کر لیا

انڈسٹریل ہیمپ اور بھنگ میں کیا فرق ہے؟ اس کا کاروبار کسقدر نفع بخش ہے؟

ڈیزل کی قیمت کم، پٹرول، تیل مٹی کی برقرار، نوٹیفکیشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In