• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

آصف علی زرداری پر دو ریفرنسز میں فرد جرم عائد

by sohail
اکتوبر 5, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پرپارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ضمنی ریفرنسز میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے آج کیس کی سماعت کی جس میں سابق صدر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت کے آغاز پر جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ تمام ملزم موجود ہیں اس لیے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کرتے ہیں۔

اس دوران پارک لین ضمنی ریفرنس کے دیگر ملزمان کو بھی فرد جرم کی نقول فراہم کی گئیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

بعدازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایسے مقدمات ہم نے پہلے بھی دیکھے ہوئے ہیں، جب بھی ہم اپوزیشن میں ہوتے ہیں ایسے مقدمات بنا لیے جاتے ہیں۔

خواجہ آصف سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات کا مقاصد اپوزیشن کو تقسیم کرنا ہے، انہوں نے کسی کے کہنے پر ہی ایسا بیان دیا ہو گا۔

خیال رہے کہ ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں نوڈیرو ہاؤس کےانچارج ندیم بھٹو کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جس سے بعد ازاں تفتیش کرنے کے بعد آصف زرداری کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ ٹھٹھہ واٹرسپلائی کےغیرقانونی ٹھیکے دیئے گئے، ٹھیکوں کے نتیجے میں رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ندیم بھٹو کے اکاؤنٹس میں آتی رہی اور ندیم بھٹو اس رقم سے نوڈیرو ہاؤس کا انتظام چلاتے رہے۔

پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے قومی خزانے کو 3 ارب 77 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر عثمان سیف اللہ، انور سیف اللہ اور سلیم سیف اللہ سمیت دیگر ملزمان بھی نامزد ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خریدی گئی تقریباً ڈھائی ہزار کنال زمین کی اصل مالیت دو ارب روپے ہے لیکن اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔

Tags: آصف زرداریاحتساب عدالتقومی احتساب بیورو
sohail

sohail

Next Post

محمد زبیر کو نواز شریف اور مریم نواز کا ترجمان مقرر کر دیا گیا

‏عدالت نے نوازشریف کی تقاریر پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد کر دی

عدالت کا سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پینشن فوری جاری کرنے کا حکم

گرے لسٹ کا معاملہ، ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 21 اکتوبر کو طلب

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In