• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

محمد زبیر کو نواز شریف اور مریم نواز کا ترجمان مقرر کر دیا گیا

by sohail
اکتوبر 5, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ محمد زبیر سابق وزیراعظم اور مریم نواز سے متعلق ترجمانی کی ذمہ داری انجام دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ن لیگی رہنما محمد زبیر کی آرمی چیف سے 2 ملاقاتوں کی تصدیق کر دی

سی ای سی اجلاس کے بعد مسلم لیگی رہنماؤں کی جارحانہ گفتگو

انہوں نے بتایا کہ پارٹی کی مرکزی ترجمان اور سینٹرل انفارمیشن سیکٹری کی سربراہی میں ترجمانوں کی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں مصدق ملک، محسن رانجھا، طلال چودھری، عظمیٰ بخاری اور عطااللہ تارڑ کمیٹی میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ محمد زبیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دو ملاقاتیں کی تھیں۔

میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف سے محمد زبیر کی ایک ملاقات اگست کے آخر میں جب کہ ایک 7 ستمبر کو ہوئی تھی اور دونوں ملاقاتیں محمد زبیر کی درخواست پر ہوئیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق باتیں ہوئیں۔

بعدازاں محمد زبیر نے آرمی چیف کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقاتوں کی تصدیق کی تھی مگر یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد نواز شریف یا مریم نواز کے لیے کسی ریلیف کے بارے میں بات کرنا نہیں تھا اور نہ ہی وہ جنرل باجوہ سے نواز شریف کے نمائندے کے طور پر ملے تھے۔

اس سے قبل مریم نواز نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی، ان کی اس بات کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے محمد زبیر کی ملاقاتوں کی تصدیق کی تھی۔

Tags: محمد زبیرمریم نوازنواز شریف
sohail

sohail

Next Post

‏عدالت نے نوازشریف کی تقاریر پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد کر دی

عدالت کا سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پینشن فوری جاری کرنے کا حکم

گرے لسٹ کا معاملہ، ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 21 اکتوبر کو طلب

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

دنیا کے دوسرے بڑے سینما گروپ سین ورلڈ کا کاروبار بند کرنے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In