• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

by sohail
اکتوبر 5, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف مجرمانہ سازش، بغاوت اور لوگوں کو اکسانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف لندن سے اشتعال انگیز تقاریر کر رہے ہیں اور سازش کے تحت پاکستان اور اس کے مقتدر اداروں کو بدنام کر رہے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق عدالتوں سے سزایافتہ مجرم نواز شریف نے اپنے دو خطابات میں بھارتی پالیسی کو اپنایا جس کا مقصد پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنا تھا۔

ایف آئی آر میں راجا ظفرالحق، ایاز صادق، شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، احسن اقبال، خواجہ آصف اور رانا ثنااللہ سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی تقریر کی تائید کرنے کا ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔

یہ ایف آئی آر لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں شہری بدر رشید کی مدعیت میں درج ہوئی ہے جس میں نواز شریف اور دیگر کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 120، 120 بی (مجرمانہ سازش)، 121، 121 اے (پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے کی سازش)، 123 اے ( ملک کی تشکیل کی مذمت اور اس کے وقار کو ختم کرنے کی حمایت)، 124 اے (بغاوت)، 153 اے (مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کا فروغ) اور 505 اور برقی جرائم کی روک تھام کے قانون 2016 کی شق 10 تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مریم نواز شریف اور دیگر ن لیگی رہنماؤں کا نواز شریف کی تقاریر کی تائید کرنا قانون کی گرفت میں آتا ہے، لہٰذا نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے خلاف تعزیرات پاکستان اور برقی جرائم کی روک تھام کے قانون (پیکا) کی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے۔

Tags: بغاوت کا مقدمہنوازشریف
sohail

sohail

Next Post

دنیا کے دوسرے بڑے سینما گروپ سین ورلڈ کا کاروبار بند کرنے کا اعلان

خاتون 19 سال تک 65 کروڑ کی چیزیں چوری کر کے ای بے پر فروخت کرتی رہی

کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد خیبرمیڈیکل کالج پشاور بند کر دیا گیا

ہیپاٹائٹس سی دریافت کرنے والے 3 سائنسدانوں نے طب کا نوبیل انعام جیت لیا

آذربائیجان کا آرمینیا پر متنازع علاقے سے دور شہروں پر میزائل حملوں کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In