• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

نوازشریف کی تقریر سے پریشان ن لیگی رہنماؤں نے رؤف کلاسرا کو کیا بتایا؟

by sohail
اکتوبر 17, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گوجرانوالہ جلسے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تقریر سے بعض لیگی رہنما سخت پریشان ہیں، اس بات کا دعویٰ سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے اپنے وی لاگ میں کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میری مسلم لیگ ن کے کچھ سینئر رہنماؤں سے گفتگو ہوئی ہے۔ وہ نواز شریف کی تقریرکے بعد بہت اپ سیٹ ہیں۔ ن لیگ کے تین چار رہنماؤں کا خیال ہے کہ نواز شریف نے ہمارے لیے سیاست کرنا مشکل کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جن لیگی رہنماؤں پر کیسز ہیں وہ زیادہ پریشان ہیں کہ اب ہمیں دوبارہ جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ وہ لیگی رہنما اس وقت جیل جانے کو تیار نہیں ہیں۔

رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ اسٹیج پر بیٹھے بعض لوگوں کے لیے بھی نواز شریف کی تقریر ایک بم شیل تھا۔ رہنماؤں نے اسی وقت آپس میں واٹس ایپ پر گفتگو کی اور کہا کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا رویہ بھی اتنا جارحانہ نہیں تھا جس کے لیے وہ مشہور ہیں۔

رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ موجودہ آرمی کمانڈ کے لیے بھی نواز شریف کی تقریر سرپرائز تھا۔ وہ یہ توقع نہیں کر رہے تھے کہ نواز شریف آرمی چیف کا نام لے کر ان پر الزامات لگائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس قبل نواز شریف نام لیے بغیر تنقید کیا کرتے تھے لیکن اب وہ ایک قدم آگے چلے گئے ہیں۔ انہوں نے سیدھے الفاظ میں کہا کہ میں آپ کو چھوڑوں گا نہیں، میں آپ کا حساب لوں گا۔

اپنے وی لاگ میں انہوں نے مزید کہا زیادہ گلہ پیپلزپارٹی کا بنتا تھا کیونکہ ان کے ساتھ ماضی میں بہت کچھ ایسا ہوتا رہا جس پر وہ تنقید کر سکتے تھے۔ لیکن پیپلز پارٹی اس حد تک نہیں گئی۔ نواز شریف نے تو 72 سال کے مسائل کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کو قرار دیا۔

سینئر صحافی نے مزید کہا کہ نواز شریف نے 71 کی جنگ کا بھی حساس موضوع چھیڑا۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام بھی لیا۔ علاوہ ازیں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے بارے میں بھی سخت گفتگو کی، ہم نے پہلی بار دیکھا کہ پنجاب سے تین بار وزیراعظم بننے والے شخص نے اسٹیبلشمنٹ پر اتنی الزام تراشی کی۔

Tags: پی ڈی ایم کا جلسہرؤف کلاسرانواز شریف
sohail

sohail

Next Post

ہونٹوں، چہرے کی خوبصورتی کے لیے انجکشن پر پابندی پر غور

نوازشریف نے آرمی چیف پر نہیں بلکہ فوج پر حملہ کیا ہے، عمران خان

امریکہ کی کاروباری خاتون کا وزیراعظم بورس جانسن کے ساتھ افیئر کا اعتراف

نواز شریف نے چند ہفتے پہلے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے، اسد عمر

اسٹیبلشمنٹ کے پاس عمران خان کی حمایت کے سوا کوئی رستہ نہیں رہا، رؤف کلاسرا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In