• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ کے سینئر اداکار مکیش کھنہ کی شو پر تنقید، کَپل شرما بھی بول پڑے

by sohail
اکتوبر 20, 2020
in انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بالی ووڈ اداکار مکیش کھنہ کی جانب سے کَپل شرما شو کو بے ہودہ قرار دینے پر کَپل شرما بھی بول اٹھے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں معروف بھارتی سیریز مہا بھارت کی کاسٹ کو کَپل شرما شو میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن اداکار مکیش کھنہ نے شو میں شریک ہونے سے انکار کر دیا تھا۔

مداحوں کی جانب سے انکار کی وجہ پوچھے جانے پر اداکار کا کہنا تھا کہ کَپل شرما کے شو میں انتہائی بے ہودہ سوالات پوچھے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رامایان میں رام کا کردار ادا کرنے والی ارون گوویل سے بھی شو کے دوران عجیب و غریب مذاق کیے گئے۔

مکیش کھنہ کے بیان کے جواب میں کَپل شرما کا کہنا تھا کہ میں اور میری ٹیم ان مشکل حالات میں لوگوں کو چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنے پیغام میں کَپل شرما کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب پوری دنیا ایک مشکل وقت سے گزر رہی ہے، لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ کسی بھی فرد پر منحصر ہے کہ وہ حالات میں سے خوشیاں نکالتا ہے یا خامیاں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں ہمیشہ روشن پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی اپنا کام جاری رکھوں گا۔

مکیش کھنہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کَپل شرما شو ایک بدترین شو ہے جس میں اخلاقیات کے دائرے سے ہٹ کر مذاق کیے جاتے ہیں۔ 

اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکار کا کہنا تھا کہ یہ شو معنی خیز جملوں اور مذاق سے بھرا ہوا ہے، اس میں مرد عورتوں کے کپڑے پہنتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ معنی خیز جملوں پر ناظرین پیٹ پکڑ کر ہنستے ہیں۔

واضح رہے بھارت چینل سونی انٹرٹینمنٹ پر نشر کیے جانے والے کَپل شرما شو کو جہاں کروڑوں لوگ پسند کرتے ہیں وہیں شو کے مواد کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے

Tags: راجیش کھنہکپل شرما
sohail

sohail

Next Post

حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا کے لیے نئے قواعد جاری کر دیے

واٹس ایپ کا ویب سے آڈیو، ویڈیو کال کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان

کابینہ اجلاس میں ندیم افضل چن نے شوگر انکوائری کو فراڈ قرار دے دیا

وزیراعظم نے قواعد کے خلاف 6 وزیروں، مشیروں کو لگژری گاڑیاں دینے کی منظوری دیدی

کیپٹن صفدر کی گرفتاری، حکومت نے ایک ماہ میں کون سی بڑی غلطیاں کی ہیں؟ رؤف کلاسرا کا تجزیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In