• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

علی عظمت کے گیت ‘سیونی’ کا بھارتی ری مکس، مداحوں، گلوکاروں کا شدید ردعمل

by sohail
نومبر 5, 2020
in انتخاب, انٹرٹینمنٹ, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے معروف گلوکار علی عظمت کے گائے گئے گیت ‘سیونی’ کا ری مکس بنانے پر مداحوں نے شدید ردعمل دیا ہے۔

جنون بینڈ کے ذریعے ریلیز کیے گئے اس گانے کا ری مکس  بنائے جانے پر جہاں مداحوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے وہیں گلوکاروں کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔

گانے کی ریلیز کے بعد گلوکار علی عظمت نے بھی سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

علی عظمت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جنون کا اوریجنل ورژن شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ اس گانے کے مداحوں کے لیے ہے۔

انہوں نے 30 سال گزرنے کے بعد بھی سیونی کو پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

مداحوں کا گانے کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں اس گانے کی ریلیز کا وقت ابھی بھی یاد ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ جنون بینڈ سیونی کا خراب ورژن پیش کرنے پر ٹی سیریز کے خلاف کیس کرے کیونکہ یہ پاکستانی گانا ہے۔

جنون بینڈ کے ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لڑکپن کا سب سے خوبصورت گانا تھا، خوشگوار یادوں کا شکریہ۔ ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ یہ گانا کبھی پرانا نہیں ہوگا۔

یاد رہے جنون بینڈ کی جانب سے 90 کی دہائی میں ریلیز کیے گئے گانے سیونی نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑے تھے۔

30 سال بعد بھارت کی معروف میوزک کمپنی ٹی سیریز نے سیونی کا ری مکس جاری کیا، اگرچہ کمپنی کی جانب سے جنون بینڈ اور علی عظمت کو گانے کا کریڈٹ دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود صارفین نے گانے کی خوبصورتی خراب کرنے پر ٹی سیریز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

سیونی کے ری مکس  کو بھارت کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے، ارجیت سنگھ نے اس سے پہلے بھی کئی پرانے گانوں کا ری مکس  بنا کر ماضی کی یاد تازہ کی۔

ارجیت کے گانوں کو بھارت سمیت پاکستان میں بھی پسند کیا جاتا ہے لیکن سیونی کا ری مکس  گانا ارجیت سنگھ کے بھارتی مداحوں کو بھی پسند نہیں آیا۔

گانے کو بھارت میں بننے والی رومانوی تھرلر فلم میں شامل کیا گیا ہے۔

علی عظمت کی طرح گلوکار سلمان احمد نے بھی سیونی کی اصل ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ جب میں کالج میں تھا تو ہرزبان پر بالی ووڈ کے گانے تھے اور آج بالی ووڈ جنون کے گیت گا رہا ہے۔

 انہوں نے لکھا کہ سیونی برصغیر میں سب سے زیادہ کور کیا جانے والا اور پرفارم کیا جانے والا گانا بن گیا ہے۔

Tags: جنون بینڈسیونی گیتعلی عظمت
sohail

sohail

Next Post

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین لندن سے پاکستان پہنچ گئے

14 نومبر کو ویبنار میں شرکت کریں اور انقرہ یورنیورسٹی میں داخلہ لیں

امریکی انتخابات کے دوران کورونا وائرس شدت اختیار کر گیا

امریکی انتخابات کے نتائج آنے میں اتنی دیر کیوں لگ رہی ہے؟

نوازشریف کی زبان سے اداروں کے سربراہوں کے نام سن کر دھچکا لگا، بلاول زرداری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In