• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

امریکی انتخابات کے نتائج آنے میں اتنی دیر کیوں لگ رہی ہے؟

by sohail
نومبر 6, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

رواں سال امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج غیر معمولی التوا کا شکار ہو رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال انتخابات کے نتائج میں التوا کا ایک بڑی وجہ کورونا وبا کے باعث ڈاک کے ذریعے ووٹنگ بھی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق انتخابات کے بعد سے اب تک چند ریاستوں میں پوسٹل بیلٹ مسلسل موصول ہونے کی وجہ سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے جس کی وجہ سے نتائج تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔

اب تک کے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جوبائڈن کی پوزیشن کافی مستحکم دکھائی دے رہی ہے، جب کہ صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاوس میں داخلے کی راہیں مسدود ہوتی جا رہی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیواڈا، جارجیا، پنسلوینیا اور شمالی کیرولائنا کے نتائج امریکا کے اگلے صدر کا فیصلہ کریں گے۔

ایڈیسن ریسرچ کے مطابق ایری زونا میں 90 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے جہاں جوبائیڈن 50.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جب کہ پنسلوانیا میں94 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے جس کے مطابق ٹرمپ 49.6 فیصد ووٹ لے کر جوبائڈن سے آگے ہیں۔

ریاست جارجیا میں ایک فیصد ووٹوں کی گنتی باقی ہے جس کے مطابق دونوں امیدوار ایک جتنے ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں سال ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں بڑا ووٹر ٹرن آوٹ دیکھنے میں آیا ہے۔

انتخابات سے قبل کیے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ 2016 سے اب تک امریکیوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کوئی خاص کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

اس سروے کے باوجود رواں انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے  ڈیموکریٹ حریف جوبائڈن تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی امیدوار قرار پائے ہیں۔

 اب تک کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق جوبائڈن 264  الیکٹورل لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ ری پبلکن امیدوار 214  الیکٹورل ووٹ ہی حاصل کر سکے۔

یاد رہے امریکی سیاست کا دارومدار دوجماعتی سیاست پر ہے۔ امریکا کے صدر کا انتخاب انہیں دو جماعتوں میں سے کیا جاتا ہے۔

امریکی عوام براہ راست اپنے امیدوار کو ووٹ کاسٹ نہیں کرتے بلکہ ایسے الیکٹرز کو ووٹ دیتے ہیں جو بعد میں الیکٹورل کالج کے ذریعے اُمیدوار کو ووٹ دیتے ہیں۔

امریکہ میں ہر ریاست کی آبادی کے لحاظ سے مجموعی طور پر 538 الیکٹورل ووٹ مختص کیے جاتے ہیں، دونوں امیدواروں کو جیتنے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے

Tags: امریکی انتخاباتجو بائیڈنڈونلڈ ٹرمپ
sohail

sohail

Next Post

نوازشریف کی زبان سے اداروں کے سربراہوں کے نام سن کر دھچکا لگا، بلاول زرداری

انتخابات میں دھوکہ کیا گیا، صدر ٹرمپ کا مخالف امیدوار پر الیکشن چرانے کا الزام

کورونا کی دوسری لہر، یورپ مکمل لاک ڈاؤن کے راستے پر گامزن

عمیر جسوال اور ثنا جاوید کی شادی کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

عمران خان نے نواز شریف پر فوج میں دراڑ ڈالنے کا الزام عائد کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In