‘سمی میری وار’ کے بعد مشہور ہونے والے گلوکار عمیر جسوال اور ثنا جاوید کی شادی کی خوبصورت تصویروں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔
مداحوں کی جانب سے شادی شدہ جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں عمیر جسوال نے اپنی منگنی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کیسے انہیں منگنی پر مناسب لباس نا پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر منگنی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عمیر جسوال نے لکھا کہ ہماری منگنی کی یاد میں۔
انہوں نے لکھا کہ میں اپنی منگنی کے دن مناسب سا لباس پہننے پر مشکل میں میں پھنس گیا تھا۔
اپنے پیغام میں گلوکار نے لکھا کہ سچ تو یہ ہے کہ میں بائیک چلاتے ہوئے سیدھا ثنا کے گھر چلا گیا تھا، ثنا نے مجھے منگنی کی تصویر کے لیے بائیک شرٹ بدلنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔
اس سے قبل اداکارہ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی منگنی کی تصویر شیئر کی تھی، تصویر میں عمیر موجود نہیں تھے۔
اس بات کی وضاحت دیتے ہوئے ثنا نے لکھا کہ عمیر کی تصویر شیئر نہیں کر رہی کیونکہ اس کے منگنی کی تقریب کے مطابق لباس نہیں پہنا ہوا تھا۔
یاد رہے عمیر جسوال کا تعلق اسلام آباد سے ہے، 33 سالہ گلوکار پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔
عمیر نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2008 میں راک بینڈ میں شامل ہو کر کیا۔
ایک ہی سال بعد عمیر جسوال کی جانب سے ریلیز کیے گئے دو گانوں تنہا اور امید نے انہیں بہترین گلوکاروں کی فہرست میں لا کھڑا کیا۔
عمیر جسوال نے کوک اسٹوڈیو کے پانچویں سیزن میں پانے بینڈ کے ہمراہ شرکت کی اور عاطف اسلم کے ساتھ چرخا گانا گا کر اپنی آواز کا جادو جگایا۔
عمیر جسوال نے یلغار اور مور محل جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔ دوسری جانب ثنا جاوید بھی پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں۔
ڈرامہ سیریل رسوائی اور خانی میں ان کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔