• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

برطانیہ میں پرنس آف ویلز کی خوش لباسی کے چرچے

by sohail
نومبر 6, 2020
in انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

برطانیہ کی شہزادیاں کیٹ میڈلٹن اور میگھن مارکل اپنے فیشن سینس کی وجہ سے میڈیا اور خبروں کا حصہ تو بنی ہی رہتی ہیں لیکن ان کے سسر پرنس آف ویلز گزشتہ کئی سالوں سے برطانیہ کے فیشن آئکن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
برطانیہ کے فیشن میگزین برٹس ووگ کے ایڈیٹر ان چیف ایڈورڈ اینیفل نے اپنے میگزین کے تازہ ترین شمارے کے لیے پرنس چارلس کا خصوصی انٹرویو کیا۔
انٹرویو کے دوران ایڈیٹر ان چیف نے پرنس چارلس کو بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ان کی خوش لباسی کے معترف رہے ہیں۔
شہزادہ چارلس نے قہقہہ لگا کر جواب دیا کہ مجھے لگا تھا کہ میں رکی ہوئی گھڑی کی طرح ہوں، عموماً لوگ 25 سال بعد ایسی ڈریسنگ کرتے ہیں جیسی میں اب کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے میرے لباس کو اسٹائلش کہا۔ شہزادہ چارلس نے کہا میں لباس کے انتخاب کے وقت رنگ سمیت تفصیل سے دیکھ کر منتخب کرتا ہوں۔
ماحولیاتی مسائل پرکافی عرصے سے مہم چلانے والے پرنس چارلس کو برٹش ووگ کی جانب سے فیشن کی سمجھ بوجھ پر بات کے لیے دعوت دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو چیزوں کو استعمال کر کے پھینک دیتے ہیں،
انہوں نے بتایا کہ میں چیزوں کو پھینکنے کی بجائے ان کو منظم انداز میں رکھنا پسند کرتا ہوں اور وقت آنے پر مرمت بھی کرا لیتا ہوں۔
انہوں نے مینوفیکچررز اور صارفین کو اشیا کو کم ضائع کرنے پر زور دیا۔
یاد رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے مکینوں کے فیشن سینس پر بات کی جائے تو ملکہ اور شہزادیاں ہمیشہ آگے ہوتی ہیں۔ شاہی خاندان کے مرد عموماً اس حوالے سے پچھلی نشست پر ہی براجمان رہنا مناسب سمجھتے ہیں۔
لیکن میڈیا میں شہزادہ چارلس کی خوش لباسی کے چرچے ہمیشہ ہوتے آئے ہیں۔
اس سے پہلے شہزادہ چارلس کے بڑی بہو کیٹ میڈلٹن بھی برٹس ووگ کے سرورق کی زینت بن چکی ہیں جب کہ ان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل کو میگزین میں بطورمہمان بلایا جا چکا ہے۔

Tags: پرنس چارلسشہزادہ چارلس کی خوش لباسی
sohail

sohail

Next Post

ہماری کہکشاں میں 30 کروڑ سیارے ایسے ہیں جہاں انسان آباد ہو سکتے ہیں، ناسا

ٹرمپ سے متعلق جمائما کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

بنگلہ دیش میں خواجہ سراؤں کیلئے مدرسے کا قیام

کورونا کی شدت، شادی کی تقاریب پر پابندی، ماسک نہ پہننے پر جرمانہ

نوازشریف کی تقریروں سے پوری فوج دکھی ہے، ارشاد بھٹی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In