• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

عمران خان نے نواز شریف پر فوج میں دراڑ ڈالنے کا الزام عائد کر دیا

by sohail
نومبر 6, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر فوج کو آرمی چیف کے خلاف بغاوت پر اکسا رہا ہے۔

سوات میں صحت کارڈ کے اجرا کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی اس لیے بات کر رہی ہے کہ ہم یہاں خواتین کا احترام کرتے ہیں اور وہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس فوج کے خلاف زبان استعمال کر رہی ہے جو روز قربانیاں دے رہے ہیں۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے بڑے ڈاکو اکٹھے ہو کر این آر او مانگ رہے ہیں  لیکن وہ یاد رکھیں انہیں کسی صورت این آر او نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سوات میں اب جو خوشحالی آ رہی ہے وہ پہلے کبھی دکھائی نہیں دی۔

انہوں نے وزیراعلیٰ محمود خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج صبح انہوں نے مجھے گبین جبہ کا دورہ کرایا جسے ایک نیا سیاحتی مقام بنا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سوات موٹروے اور سیاحت کی بدولت بدلنے والا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت ایک ایسا شعبہ ہے کہ جو بہت تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاحت کیلئے پختونخوا کی حکومت نے مجھے نئی جگہیں بتائی ہیں، وہ جگہیں نہ صرف پختونخوا کیلئے بلکہ پاکستان کے لئے بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ سے باہر سے پیسہ آئے گا، جتنی سیاحت بڑھے گی اتنے ڈالر بڑھتے جائیں گے جو ملک میں خوشحالی کا سبب بنیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیرپختونخوا کو ایک بار پھر سراہتے ہوئے کہا کہ پختونخوا ملک کا پہلا صوبہ ہے جس نے عوام کو ہیلتھ کارڈ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم قوم کے باپ کی طرح ہوتا ہے، آج میں آپ سب کو ایک چیز بتاتا ہوں کہ ایک راستہ آپ کی عظمت کا ہے جس کو اللہ نے نعمتیں بخشیں اور دوسرا آپ کی تباہی کا راستہ ہے۔

عمران خان نے ریاست مدینہ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ میں دو چیزیں تھیں ایک انسانیت کا نظام اور دوسرا قانون کی بالادستی۔ مدینہ کی ریاست کے اس ماڈل سے مسلمانوں نے کئی صدیوں تک دنیا پر امامت کی۔

انہوں نے کہا آج ہم جو ریاست بنا رہے ہیں وہ مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر بنا رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ میں پہلی بارحکومت ایسے گھر بنائے گی جوغریب آدمی قسطوں میں خرید سکے گا، جو وہ کرائے کی مد میں دیتا ہے اس کی جگہ وہ قسطیں دے کر اپنے گھر کا مالک بن جائے گا۔

Tags: پاک فوجعمران خانمریم نوازنواز شریف
sohail

sohail

Next Post

شہری نے سندھ ہائی کورٹ سے چرس استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی

ٹیم کی کارکردگی انفرادی کارکردگی سے اہم ہے، بابر اعظم

برطانیہ میں پرنس آف ویلز کی خوش لباسی کے چرچے

ہماری کہکشاں میں 30 کروڑ سیارے ایسے ہیں جہاں انسان آباد ہو سکتے ہیں، ناسا

ٹرمپ سے متعلق جمائما کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In