• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

شہری نے سندھ ہائی کورٹ سے چرس استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی

by sohail
نومبر 6, 2020
in پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر نے ایک ایسے درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کیا جس نے عدالت سے 10 گرام چرس رکھنے اور استعمال کرنے کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار غلام اصغر سائیں کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کیسی درخواست لے کر آئے ہیں، کیا آپ چاہتے ہیں سب لوگ چرس پینا شروع کر دیں؟

عدالت نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں آپ پر کتنا جرمانہ لگایا جائے، اس پر درخواست گزار نے کہا کہ غریب آدمی ہوں، مفاد عامہ کی درخواست لے کر آیا ہوں۔

درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بہت سے شریف لوگ چرس پیتے ہیں جنہیں ایسا کرنے پر پولیس تنگ کرتی ہے۔

درخواست گزار نے البانیہ اور آرجینٹینا کی مثال پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے، اس پر عدالت نے مکالمہ کیا کہ چرس پینا ہے تو ان ممالک جائیں، یہاں اجازت نہیں۔

سندھ ہائی کورٹ کے جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی درخواستیں عدالت میں کیوں لے کر آتے ہیں۔

اس پر درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کی آمدنی بڑھے گی، ریونیو بڑھے گا، اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسا ریونیو اور آمدنی نہیں چاہئے، آمدنی بڑھانے کے جائز طریقے ہوتے ہیں۔

 درخواست میں وزارت قانون، وفاق اور دیگر صوبائی اداروں کو فریق بنایا گیا تھا، بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

واضح رہے درخواست گزار خود ایڈووکیٹ ہیں، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت کے اس فیصلے کا بھی حوالہ دیا جس میں بھنگ کے سائنسی استعمال اور محدود پیمانے پر اس کی کاشت کی اجازت دی گئی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ چرس بھی بھنگ کی ہی ایک قسم ہے۔

Tags: چرسسندھ ہائیکورٹ
sohail

sohail

Next Post

ٹیم کی کارکردگی انفرادی کارکردگی سے اہم ہے، بابر اعظم

برطانیہ میں پرنس آف ویلز کی خوش لباسی کے چرچے

ہماری کہکشاں میں 30 کروڑ سیارے ایسے ہیں جہاں انسان آباد ہو سکتے ہیں، ناسا

ٹرمپ سے متعلق جمائما کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

بنگلہ دیش میں خواجہ سراؤں کیلئے مدرسے کا قیام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In