• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 4, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا کی دوسری لہر، یورپ مکمل لاک ڈاؤن کے راستے پر گامزن

by sohail
نومبر 6, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

یورپ میں کورونا کے متاثرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر مختلف ممالک کی حکومتیں مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا کے مریضوں کو تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا اطلاق ہفتے کے روز سے ہوگا۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اطالیہ اور قبرص میں بھی لاک ڈاون لگانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

یورپ میں عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ہینس کلوگ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز کے دوران یورپ میں 10 لاکھ نئے کیس رپورٹ کیے گئے۔

اپنے ایک انٹرویو میں ہینس کلوگ کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں احتیاطی تدابیر اختیار کر کے آئندہ سال فروری تک 2 لاکھ 61 ہزار افراد کی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں، ان احتیاطی تدابیر میں ماسک لگانا سرفہرست ہے۔

ہینس کلوگ نے بتایا کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ صرف اسکولز اس بیماری کے پھیلاؤ میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو مکمل ایس او پیز کے تحت کھولا جانا چاہیے۔ کورونا کے باعث ایک پوری نسل کو برباد نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران کورونا کی دوسری لہر میں یورپی ممالک میں ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران ایک کروڑ 16 لاکھ مثبت کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ان کیسوں کی زیادہ تعداد کا تعلق روس، فرانس، ہسپانیہ اور برطانیہ سے ہے۔

یاد رہے دنیا بھر میں کورونا کے 4 کروڑ 80 لاکھ مصدقہ کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ تقریباً 12 لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ اموات امریکہ میں ہوئی۔  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی امریکہ میں ریکارڈ نئے کیس رپورٹ کیے گئے۔

یورپی کمیشن کے نائب سربراہ ویلڈیکس ڈومبرووسکس کے مطابق یورپ کی معیشت 2022 تک ہی اپنی اصل حالت میں واپس آئے گی، جب کہ موجودہ صورتحال میں یورپی معیشت خطرے کا ہی شکار ہے۔

اس سے قبل آئرلینڈ اور فرانس اور بعد ازاں برطانیہ نے جمعرات کے روز اپنی5 کروڑ 60 لاکھ کی آبادی پر نیا لاک ڈاؤن لگایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ لاک ڈاؤن دو دسمبر تک جاری رہے گا۔

Tags: کورونا کی دوسری لہریورپ میں کورونا کی واپسییورپ میں لاک ڈاؤن
sohail

sohail

Next Post

عمیر جسوال اور ثنا جاوید کی شادی کی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

عمران خان نے نواز شریف پر فوج میں دراڑ ڈالنے کا الزام عائد کر دیا

شہری نے سندھ ہائی کورٹ سے چرس استعمال کرنے کی اجازت مانگ لی

ٹیم کی کارکردگی انفرادی کارکردگی سے اہم ہے، بابر اعظم

برطانیہ میں پرنس آف ویلز کی خوش لباسی کے چرچے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In