• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

حیدرزمان کی شاندار بلے بازی، پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرا ٹی 20 جیت لیا

by sohail
نومبر 8, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کھیل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

راولپنڈی: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 135 رنز کا ہدف باآسانی کپتان بابراعظم اور نوجوان بلے باز حیدر علی کی شاندار بلے بازی کی بدولت حاصل کر لیا۔

حیدر علی نے 43 گیندوں پر 6چوکوں اور تین فلک شگاف چھکوں کی بدولت 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ کپتان بابراعظم 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے برل نے 32، مدھویر نے 24 اور چیگومبورا نے 18 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور عثمان قادر تین تین وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اس سے قبل گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اسی میدان میں ہونے والے پہلے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جس پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر میں ٹاس جیتتا تو میں بھی پہلے بیٹنگ کرتا۔
دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ زمبابوے کی ٹیم ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔
مہمان ٹیم نے ڈونلڈ ٹریپینو کوٹنڈائی چتارا کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے۔
پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو 18.5 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر کھیل کا نتیجہ اپنے نام کر لیا۔ زمبابوے کی جانب سے ویسلے مدیور نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ سین ولیم 25 رنز بنا دوسرے نمایاں بلے باز رہے، مہمان ٹیم کا اور کوئی کھلاڑی شاہینوں کے سامنے نا ٹک سکا۔
پاکستان کی جانب سے حارث روف اور وہاب ریاض نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ محمد حسنین اور عثمان قدیر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان نے اپنی اننگ کا آغاز کیا تو کپتان بابر اعظم نے 55 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 82 رنز بنائے جبکہ محمد حفیظ 36 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
زمبابوے کے گیند باز بی مزارابانی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
واضح رہے پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 11 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں اور تمام میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔

Tags: پاکستانٹی ٹونٹی میچراولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمزمبابوےکرکٹ ٹیمگرین شرٹس
sohail

sohail

Next Post

انتخابات میں شکست، صدر ٹرمپ کا دن کہاں گزرا؟

رشک یا عبرت؟

ن لیگ کی خاتون رہنما روزینہ عالم نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا

آذربائیجان کا اہم شہر سوشا پر قبضے کا اعلان، ملک میں جشن کا سماں

خبردار! کورونا تیسری جنگ عظیم کا باعث بن سکتا ہے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In