• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

وزیراعظم کا دورہ کابل، پاکستان، افغانستان کا دہشتگردی کے خلاف کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

by sohail
نومبر 19, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم عمران خان کے دورہ کابل کے دوران پاکستان اور افغانستان نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

کابل میں افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کی مزید بہتری کا خواہاں ہے، افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

انہوں نے دورہ کابل کے لیے صدر اشرف غنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، 60 اور 70 کی دہائی میں پاکستانیوں کے لیے کابل پسندیدہ جگہ تھی جبکہ افغانوں کے لیے پشاور تھا۔

عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں مذاکرات کے باوجود تشدد پر تشویش ہے، افغان حکومت اور طالبان میں جنگ بندی چاہتے ہیں، ہمیشہ یہی موقف رہا کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کی مزید بہتری کا خواہاں ہے۔ طاقت سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ بدقسمتی سے افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے معاونت فراہم کی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے قبائلی علاقے متاثر ہوئے۔ کابل اور اسلام آبادکے درمیان مسلسل رابطے رہنے چاہییں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔ افغانستان میں امن ہمارے اپنے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ افغانستان آنے پر وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں۔ پاکستان اور افغانستان کےدرمیان تعلقات کی نوعیت سے سب آگاہ ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں  تعاون  علاقائی  ترقی کے لیے ناگزیر ہے، دونوں ممالک  کے مفادات مشترکہ ہیں ،افغانستان کے عوام جنگ کا خاتمہ چاہتے  ہیں۔

اشرف غنی نے کہا کہ ہمیں اسوہ رسولﷺ پر عمل کر کے اپنی زندگیوں کو گزارنا چاہیے۔ آزادی اظہار رائے کے حوالے سے منفی اور مثبت ریوں میں تفریق ضروری ہے۔ رسولﷺ کی ناموس تمام مسلمانوں کی عزت سے جڑی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان افغان صدارتی محل پہنچے جہاں افغان صدر اشرف غنی نے ان کا استقبال کیا اور فوجہ دستوں کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے کابل روانہ ہوئے تھے۔

Tags: اشرف غنیافغانستان میں دہشت گردیدورہ کابلعمران خان
sohail

sohail

Next Post

کورونا خاتمے کے بعد زندگی کیسی ہو گی؟ بل گیٹس کی اہم پیشگوئیاں

پاکستان میں ارطغرل غازی کے بعد ترکی ڈرامہ یونس ایمرے کو نشر کرنے کا اعلان

مشال خان قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم کی سزا عمر قید میں تبدیل

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی انتقال کر گئے

یو اے ای نے پاکستانیوں کے ویزے کیوں بند کیے؟ رؤف کلاسرا کے وی لاگ میں انکشافات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In