• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

مشال خان قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرم کی سزا عمر قید میں تبدیل

by sohail
نومبر 19, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پشاور ہائی کورٹ نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالب علم مشال خان قتل کیس سے متعلق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے سزا پانے والے مجروں کی جانب تمام اپیلیں خارج کرکے مرکزی مجرم عمران کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

جسٹس لعل جان خٹک اور سید عتیق شاہ پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔ ہائی کورٹ نے ضمانت پر رہا 25 ملزمان کی ضمانت مسترد کرکے کمرہ عدالت سے گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے  مشال خان کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے 7 مجرموں کی سزاؤں کو برقرار رکھا۔

دوسری جانب مشال خان کے والد اقبال خان نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت اور مشال خان کے والد نےانسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔ مجرمان کی جانب سے بھی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپلیں دائرکی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے مشال خان کیس میں ایک ملزم کو سزائے موت اور 4 کو عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

اس سے قبل سال فروری 2018 میں انسداد دہشت گردی کی عدالت  نے مشال خان قتل کیس میں 25 ملزمان کی سزائیں معطل کردی تھیں۔ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں کیس سے متعلق سزاؤں کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی تھی جس کے بعد یہ فیصلہ دیا گیا تھا۔

انسداد دہشت گردی عدالت ایبٹ آباد نے مشال خان قتل کیس میں 25 ملزمان کو چار چار سال قید کی سزائیں دی تھیں تاہم ملزمان نے اپنی سزاؤں کو ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا تھا۔

Tags: انسداد دہشت گردی عدالتپشاور ہائیکورٹمشال خان قتل کیس
sohail

sohail

Next Post

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی انتقال کر گئے

یو اے ای نے پاکستانیوں کے ویزے کیوں بند کیے؟ رؤف کلاسرا کے وی لاگ میں انکشافات

ماؤتھ واش سے کورونا وائرس 30 سیکنڈزمیں ختم ہو سکتا ہے، تحقیق میں انکشاف

سوشل میڈیا قوانین: فیس بک، گوگل سمیت بڑی ٹیکنالوجی کا پاکستان چھوڑنے کا عندیہ

بشریٰ انصاری کی کالج کے دنوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In