تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان کے سربراہ مولوی خادم حسین رضوی انتقال کر گئے ۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے اور گزشتہ چند روز سے ان پر بخار کی کیفیت طاری تھی۔
تحریک لبیک پاکستان کے رہنما پیر اعجاز اشرفی کا کہنا ہے کہ وہ دو ہفتے سے بخار میں مبتلا تھے۔
انہوں نے بتایا کہ خادم حسین رضوی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس سے قبل ہی وہ انتقال کر چکے تھے۔
خادم حسین رضوی اور ان کی جماعت نے چند ہی روز قبل فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکلوانے اور پاکستانی سفیر کو پیرس سے واپس بلوانے کے حق میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دیا تھا۔ تاہم حکومت سے مذاکرات اور معاہدہ طے ہونے کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا تھا۔
خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو ’نکہ توت‘میں پیداہوئے، ان کا تعلق ضلع اٹک سے تھا۔
خادم حسین رضوی نےجہلم ودینہ کےمدارس دینیہ سےحفظ وتجویدکی تعلیم حاصل کی اور جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی کی تکمیل کی۔