• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انٹرٹینمنٹ

اکشے کمار نے یوٹیوبر پر 5 سو کروڑ ہر جانے کا دعویٰ کیوں کیا؟

by sohail
نومبر 20, 2020
in انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کے ایک یوٹیوبر نے بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ ریا چکروتی کی کینیڈا فرار ہونے میں مدد کی ہے، اس پر اکشے کمار نے یوٹیوبر پر 5 سو کروڑ انڈین روپے (10 ارب پاکستانی روپے) ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق اکشمے کمار نے آئی سی لیگل نام کی لا فرم کے ذریعے 17 نومبر کو قانونی نوٹس جاری کیا تھا جس میں لکھا تھا کہ راشد صدیقی نامی شخص نے اپنے یوٹیوب چینل ایف ایف نیوز پر ان کے خلاف توہین آمیز ویڈیوز بنائی ہیں۔

اکشے کمار نے راشد صدیقی سے غیر مشروط معافی طلب کی ہے اور ان سے اپنے چینل سے نامنسب ویڈیوز ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے یوٹیوبر راشد صدیقی پر ممبئی پولیس نے بھی ہتک عزت سے متعلق ایک اور مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس حوالے سے لا فرم کا کہنا ہے کہ کلائنٹ اکشے کمار کے مطابق انہیں راشد صدیقی کی توہین آمیز ویڈیوز کے باعث ذہنی دباؤ کا سامنا رہا اور ان کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے جس کیلئے انہوں نے 500 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

یوٹیوبر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ اکشے کمار نے اداکارہ ریا چکروتی کو کینیڈا جانے میں مدد فراہم کی اور یہ بھی کہ ان کی مہاراشٹر کے وزیر آدتیا ٹھاکرے اور ممبی پولیس کمشنر سے سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق خفیہ ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔

لا فرم نے راشد صدیقی کو جاری کئے گئے نوٹس میں لکھا کہ مذکورہ ویڈیوز جھوٹی اور بے بنیاد ہیں اور انہیں عوام کو دھوکہ دینے کیلئے جاری کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو ممبی میں اپنے اپارٹمنت میں مردہ حالت میں ملے تھے، اس کے بعد ان کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو نارکوٹکس کنڑول بیورو نے گرفتار کر لیا تھا تاہم وہ اب ضامنت پر ہیں۔

ممبی پولیس نے اس کے علاوہ جو کیس راشد صدیقی کے خلاف درج کیا ہے وہ ممبئی پولیس، مہاراشٹر حکومت اور وزیر آدتیا ٹھاکرے کے خلاف توہین آمیز الزامات لگانے سے متعلق ہے۔

Tags: اکشے کمارہتک عزت کا دعویٰ
sohail

sohail

Next Post

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی کا اپنی موت کے متعلق ویڈیو کلپ وائرل

وہ لمحہ جب امریکی اداکار جارج کلونی نے اپنے دوستوں میں اربوں روپے بانٹ دیے

بھارت میں کورونا شدت اختیار کر گیا، قبرستانوں میں جگہ کم پڑنے لگی

لداخ میں چین کی جانب سے مائیکروویو ہتھیار استعمال کا انکشاف، بھارت کی تردید

افغانستان میں کورونا سے القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی موت واقع ہو گئی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In