تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی گزشتہ شب اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے ہیں، گزشتہ کئی روز سے ان کی طبیعت خراب تھی۔
سوشل میڈیا پر خادم حسین رضوی کی تقاریر ان کی زندگی میں وائرل ہوتی رہتی تھیں تاہم اس مرتبہ انتقال کے بعد ان کا اپنی موت کے متعلق ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
اس ویڈیو کلپ میں وہ اپنی موت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘ایک دن اعلان ہو گا کہ مولوی خادم مرگیا، کچھ لوگ اچھا کہیں گے تو کچھ لوگ برا لیکن کوئی درمیانی بات نہیں ہو سکتی، یہ نہیں ہو سکتا کہ سر اچھا اور ٹانگیں بری ہوں۔
وہ یہ مثال دے کر کہتے ہیں کہ کسی شخص کے متعلق دو ہی باتیں ہو سکتی ہیں، یا اسے اچھا کہا جاتا ہے یا برا، آپ کہہ دیں کہ ٹھیک تھا مگر بہت سخت تھا۔
وہ مزید کہتے ہیں کہ بچو آج ہمارے ساتھ کھڑے ہو جاؤ، بعد میں میرے جیسا بھی نہیں ملے گا۔
خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو ’نکہ توت‘میں پیداہوئے، ان کا تعلق ضلع اٹک سے تھا۔
انہوں نےجہلم ودینہ کےمدارس دینیہ سےحفظ وتجویدکی تعلیم حاصل کی اور جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی کی تکمیل کی۔