• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

تحریک لبیک پاکستان کے نئے سربراہ سعد رضوی کون ہیں؟

by sohail
نومبر 21, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان میں دھرنے کے کلچر کو نئی جہتوں سے متعارف کرانے والی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد امارت کی ذمہ داری ان کے صاحبزادے سعد رضوی کے سپرد کر دی گئی ہے۔

خادم حسین رضوی کے انتقال کی خبر پھیلنے کے بعد یہ سوال پوچھا جا رہا تھا کہ کون ان کا جانشین ہو گا اور کیا نئے امیر کی قیادت میں جماعت اپنا وجود ماضی کی طرح برقرار رکھ سکے گی؟

اس کے علاوہ قیادت کے مسئلے پر جماعت میں ممکنہ اختلافات کے متعلق بھی قیاس آرائیاں جاری تھیں، تاہم اس مسئلے کو خادم رضوی کے جنازے پر ہی حل کر لیا گیا اور سعد رضوی کی امارت کا اعلان کر دیا گیا۔

سعد رضوی اپنے والد کے ساتھ جماعت کا کام سرگرمی سے کرتے رہے ہیں، وہ اس سے قبل ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے اور ساتھ ہی سوشل میڈیا کا پہلو بھی سنبھالتے تھے۔

اردو نیوز کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے رہنما پیر اعجاز اشرفی نے بتایا ہے کہ سعد رضوی کے نام پر شوریٰ نے مکمل اتفاق کیا، جماعتی نظم کو چلانے کے لیے 16 رکنی شوریٰ ان کی مدد کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ خادم رضوی خود اپنے بیٹے سے مشورے لیا کرتے تھے، سعد رضوی سمجھدار نوجوان ہیں اور جانتے ہیں کہ کام کس طرح کرنا ہے۔

معروف کالم نگار اوریا مقبول جان کا کہنا ہے کہ سعد رضوی دھیمے مزاج کے آدمی ہیں اس لیے خادم حسین رضوی جیسا انداز تخاطب اب دستیاب نہیں ہو گا۔

سعد رضوی،  خادم رضوی کے دو بیٹوں میں سے دوسرے نمبر پر ہیں ان کے بارے میں تاثر یہی ہے کہ وہ جدید طریقوں سے معاملات چلانے کے حامی ہیں۔ اور جماعت کے نظم و نسق کو اچھی طرح سمجھنے کی وجہ سے وہ جماعتی معمولات کو ویسے ہی چلائیں گے جیسے پہلے چلائے جا رہے تھے۔

Tags: تحریک لبیک پاکستانخادم حسین رضویسعد رضوی
sohail

sohail

Next Post

سعودی عرب کے شہر ریاض میں جی 20 سمٹ شروع

نوازشریف پی ڈی ایم کے پشاور جلسے میں خطاب نہیں کریں گے، مریم نواز

پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کی تلاش میں، کئی نام سامنے آ گئے

قرض کی واپسی: پاکستان کے لیے جی 20 ممالک کا 80 کروڑ ڈالرز کا ریلیف

میں چھوٹا سا ایک وائرس ہوں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In