• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 24, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

قرض کی واپسی: پاکستان کے لیے جی 20 ممالک کا 80 کروڑ ڈالرز کا ریلیف

by sohail
نومبر 22, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, معیشت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جی 20 ممالک سے پاکستان کو قرض کی واپسی میں 800 ملین ڈالر کا ریلیف  مل گیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق  گزشتہ 7 ماہ کے دوران 14 ممالک نے پاکستان کو قرض کی واپسی میں رعایت دینے کے حوالے سے معاہدے کئے ہیں۔

ان معاہدوں کے بعد پاکستان کو عارضی طور پر 800 ملین ڈالر کا ریلیف مل گیا ہے، اس کے علاوہ 2 اور ممالک نے بھی پاکستان کو قرض کی ادائیگی میں ریلیف دینے کیلئے رابطہ کیا ہے۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق جاپان، روس، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کے ساتھ اب تک ایک ارب ڈالر قرض کی ری شیڈولنگ کے معاملات طے نہیں پا سکے ہیں۔

وزارت اقتصادی امور کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان 6 ممالک نے اب تک قرض میں ریلیف سے متعلق معاہدوں کی توثیق نہیں کی ہے تاہم اس ماہ کے آخر تک معاہدے ہوجانے کی توقع ہے۔

وازرت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان جی 20 ممالک سے مئی تا دسمبر 2020 کے عرصے کیلئے ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز کے قرض کی واپسی میں ریلیف کی توقع کر رہا تھا، اس میں ایک ارب 47 کروڑ ڈالر قرض کی اصل رقم اور 323 ملین ڈالر کا سود شامل ہے۔

وزارت اقتصادی امور کو امید ہے کہ پاکستان قرض میں سعودی عرب سے 613 ملین ڈالر، چین سے 309 ملین ڈالر، کینیڈا سے 23، فرانس سے 183، جرمنی سے 99، اٹلی سے 6،جاپان سے 373،جنوبی کوریا سے 47، روس سے 14 ملین ڈالر، برطانیہ سے ایک اور امریکہ سے 128 ملین ڈالر کا عارضی ریلیف حاصل کر سکتا ہے۔

یاد رہے پاکستان پر رواں سال اگست میں دنیا کے 20 دولت مند ترین ممالک (جی 20) کے 4۔25 ارب ڈالر واجب الادا تھے۔

Tags: جی 20 ممالکقرض میں ریلیف
sohail

sohail

Next Post

میں چھوٹا سا ایک وائرس ہوں

کل کے اجلاس میں حکومت اسکول بند کرنے کی تجویز پیش کرے گی، شفقت محمود

کورونا وائرس کے 50 فیصد پھیلاؤ کی اہم وجہ سامنے آگئی

نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ انتقال کرگئیں

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In