• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 22, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پشاور میں پی ڈی ایم کا پاور شو، خطاب میں کس نے کیا کہا؟

by sohail
نومبر 22, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پشاور میں اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کے دور میں اے پی ایس کے بچوں کے قاتل احسان اللہ احسان کو این آر دیا گیا۔

 حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مضبوط گڑھ پشاور میں دلازک روڈ پر 11 اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم سے ہونیوالے جلسے میں اپوزیشن کے تمام رہنماؤں نے خطاب کیا۔

واضح رہے حکومت مخالف پی ڈی ایم کا یہ چوتھا پاور شو ہے اس سے قبل اپوزیشن جماعتیں گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔

یاد رہے پشاور انتظامیہ کی طرف سے پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تاہم اس کے باوجود اپوزیشن اتحاد نے جلسہ کیا۔

جلسہ گاہ کے اطراف میں موبائل سگنل کے مسائل کی بھی شکایات موصول ہوئیں۔

بلاول بھٹو زرداری کی حکومت پر کڑی تنقید

 پشاور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب سے پہلے اے پی ایس میں بچوں کے قاتل کو این آر او ملا ہے، سلیکٹڈ نے ہمارے بچوں کے قاتل کو جیل سے نکال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو اب بھی اچھے دہشت گرد اور برے دہشت گرد، اچھے طالبان اور برے طالبان کا کھیل کھیل رہے ہیں، لیکن ہم ان کو عوام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں اور اس کی سہولت کار حکومت کو بھی اجازت نہیں دیں گے کہ عوام کے خون کے ساتھ کھیلا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہاں کے عوام، پولیس، فوج اور شہریوں نے قربانیاں دی ہیں اور ہم کٹھ پتلی کو اجازت نہں دیں گے کہ دوبارہ دہشت گردی کریں۔

انہوں نے فاٹا کے لوگوں کے مکانات اور دکانوں کو تباہ کرنے کا معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فاٹا بجٹ پر کٹوتی کر رہی ہے۔

پی پی پی اور پی ڈی ایم کا عوام سے وعدہ ہے کہ ہم آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی لاپتہ افراد میں اضافہ ہو رہا ہے اور لاپتہ افراد کے مرکز قائم ہیں، جس کے حوالے سے مرحوم جسٹس وقار سیٹھ نے کہا تھا اور عدالت کا بھی حکم تھا کہ وہ پولیس کے حوالے کریں۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ آج تک اس پر کوئی کام نہیں ہوا، ہم چیف جسٹس وقار سیٹھ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مریم نواز کا پشاور جلسے میں مختصر خطاب

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے پشاور جلسے سے مختصر خطاب میں کہا کہ پشاور کے عوام سے بات کرنے آئی تھی لیکن میری دادی اور نواز شریف کی والدہ کا لندن میں انتقال ہو گیا ہے اور ان کیلئے دعا کریں۔

مریم نواز جلسہ ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں، اس موقع پر نواز شریف کی والدہ کیلئے دعا کی گئی۔

فوج سیاست میں مداخلت کرے گی تو نام بھی لیا جائے گا، فضل الرحمان

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فوج ہمارے لیے محترم ادارہ ہے مگر وہ سیاست میں مداخلت کرے گی تو اس کا نام بھی لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کا اعلان کر چکے ہیں، اب پیچھے ہٹنا گناہ کبیرہ ہو گا، ہمارا مؤقف واضح ہے، دھاندلی ہوئی ہے اور دھاندلی کی گئی ہے، ہمیں دھاندلی کرنے والا بھی معلوم ہے، وہ نامعلوم بھی ہمیں معلوم ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ریاست کی بقا کا دار ومدار مستحکم معیشت پر ہوا کرتا ہے، جب ہم حکومت چھوڑ کر جارہے تھے تو بتایا کہ ترقی 5 اور اگلے 6 فیصد ہوگی لیکن آپ کے دوسرے سال میں ترقی کا تخمینہ صفر پر آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے واجپائی خود چل کر بس میں پاکستان آیا اور مینار پاکستان میں کھڑے ہو کر تسلیم کیا اور ہم سے تجارت کرنا چاہتا تھا، افغانستان ہم سے تجارت کرنا چاہتا تھا لیکن اب کوئی رابطہ نہیں ہے، ایران اب بھارت کی لابی میں جاچکا ہے، چین 72 برسوں سے ہمارا ایسا دوست تھا کہ ہمالیہ سے اونچا اور سمندر سے گہری تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ٹرمپ نے دوسرے ٹرمپ سے کہا کہ سی پیک کو نقصان پہنچانا ہے، جس طرح امریکا کے عوام نے وہاں کے ٹرمپ کو نکال دیا ہی اسی طرح پاکستان کے عوام بھی ان کو نکال دیں گے۔

حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے انہوں کہا کہ روس معشیت کی وجہ سے ٹوٹ گیا اور آج پاکستان کی ہی حالت ہے، یہ پاکستان کا گورباچوف بن رہا ہے، عجیب بات ہے اور کہتا ہے کہ سیاست مجھ سے این آر او چاہتے ہیں، این آر او دینے والا یہ منہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو حکومت سیاسی طور پر ناجائز اور کارکردگی کی بنیاد پر نااہل اور معاشی قاتل ہے، ناکام خارجہ پالیسی، امریکا اور چین، افغانستان اور ایران بھی اعتماد کرنے کو تیار نہیں، سعودی عرب نے دو ارب دیے اور متحدہ عرب امارات نے بھی دو ارب ڈالر واپس لیا، تم نے پاکستان کے دوستوں کو ناراض کیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یہ انسانوں، معزز اور قابل احترام لوگوں کا ملک ہے لیکن اس حکومت میں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں، لاپتہ افراد کہاں ہیں جن کی بات تم کیا کرتے تھے، آج بلوچ، پختون، سندھی اور پنجابی اور کشمیر رو رہا ہے، کشمیر بیچ دیا اور اب مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آنے سے پہلے کشمیر کے تین حصے کرنے کی بات نہیں کی، عمران خان نے کہا تھا کہ خدا کرے مودی کامیاب ہوجائے کیونکہ وہ کامیاب ہوگا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا، مودی کو دعائیں دینے اور اس کو اقتدار میں لانے کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل بتانے والے تم ہو اور اب مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تم نے گلگت بلتستان میں جا کر کہا کہ ہم آپ کو صوبہ بنائیں گے، گلگت بلتستان اور کشمیر کے عوام پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں لیکن ان کے فیصلے سے قبل اپنا فیصلہ سنا کر ان کی رائے کا قتل نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کشمیریوں کی لاشوں پر سیاست کی اور اب ان کو تنہا کردیا ہے۔

Tags: بلاول بھٹوپی ڈی ایم پشاور جلسہمریم نوازمولانا فضل الرحمان
sohail

sohail

Next Post

پاکستان میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر سے بند کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان میں ایک اور نشست پر کامیابی حاصل کر لی

نوازشریف کی والدہ کی میت پاکستان روانہ کر دی گئی

کورونا میں شدت، پنجاب حکومت کی ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایت

مسلم لڑکے اور ہندو لڑکی کے رومانس دکھانے پر بھارت میں تنازع کھڑا ہو گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In