• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پاکستان میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر سے بند کرنے کا اعلان

by sohail
نومبر 23, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کی وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر پیر کو ملک بھر کے تعلیمی ادارے 26 نومبر سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد تعلیمی ادارے بند کرنے کے فیصلے کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں میں گھر سے تعلیم کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان میں یونیورسٹی، کالج، سکول، ٹیوشن سینٹرز اور دیگر ادارے شامل ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک تمام تعلیمی اداروں میں سردیوں کی مکمل تعطیلات شروع ہو جائیں گی۔

این سی او سی پہلے بھی تعلیمی ادارے فوری بند کرنے کی سفارش کرچکی ہے، 16 نومبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم نے 23 نومبر تک تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کی استدعا کی تھی ۔

گزشتہ روز شفقت محمود نے کہا تھا کہ ملک میں کورونا وبا کے بڑھتے کیسز اور اموات میں تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں 25 نومبر سے اسکول بند کر دینے کی تجویز پیش کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تجاویز میں کیمپس کے بجائے گھر پر تعلیم حاصل کرنے کا آپشن شامل ہو گا۔

شفقت محمود نے بتایا کہ وفاقی حکومت یہ تجویز پیش کرے گی کہ اساتذہ اسکول آئیں مگر بچے ان سے آن لائن تعلیم حاصل کریں، جہاں آن لائن کا سلسلہ ممکن نہ ہو وہاں بچے ایک دن کے لیے اسکول آ کر ہوم ورک لے جائیں۔

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت مسلسل بڑھ رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 افراد اس وبا کے ہاتھوں انتقال کر گئے ہیں جبکہ 2756 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

Tags: پاکستان میں‌ کورونا وائرستعلیمی اداروں کی بندششفقت محمود
sohail

sohail

Next Post

پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان میں ایک اور نشست پر کامیابی حاصل کر لی

نوازشریف کی والدہ کی میت پاکستان روانہ کر دی گئی

کورونا میں شدت، پنجاب حکومت کی ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایت

مسلم لڑکے اور ہندو لڑکی کے رومانس دکھانے پر بھارت میں تنازع کھڑا ہو گیا

مسلمان ہو کر شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کا والدین کے پاس جانے سے انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In