• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا میں شدت، پنجاب حکومت کی ملازمین کو گھر سے کام کی ہدایت

by sohail
نومبر 23, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پنجاب حکومت نے کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام سرکاری محکموں کے ملازمین اپنے فرائض منصبی گھر سے سرانجام دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی تھی لیکن کورونا کی دوسری لہر کے خلاف جاری جنگ میں نئی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت تمام سرکاری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

دوسری جانب لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں کورونا کے پھیلاو کی شرح کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیاسی سرگرمیوں پر بھی پابندی لگائی جائے تاکہ کورونا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

نئی حکمت عملی کے تحت کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کے لیے وزیرصنعت کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جس کے بعد میاں اسلم 23 نومبر سے تاجروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور انہیں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات کریں گے۔

تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایات کے مطابق کیے جائیں گے۔

یاد رہے پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں تشویشناک تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، نئے کیسز کے ساتھ ساتھ اموات کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 2756 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 34 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 ہو گئی ہے، اب تک اس وبا سے 7696 افراد انتقال کر چکے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 38 ہزار 348 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1057 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد وائرس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 885 ہو گئی ہے۔

Tags: پنجاب حکومتتاجر تنظیمسرکاری ملازمینکورونا وائرسملازمینوفاقی وزیر میاں اسلم
sohail

sohail

Next Post

مسلم لڑکے اور ہندو لڑکی کے رومانس دکھانے پر بھارت میں تنازع کھڑا ہو گیا

مسلمان ہو کر شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کا والدین کے پاس جانے سے انکار

ٹویٹ ڈیلیٹ کیا ہے، فرانس سے معافی نہیں مانگی، شیریں مزاری

ہاں بچو، کیسی لگی میری شفقت؟ شفقت محمود ٹویٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

شہزادہ محمد بن سلمان کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے خفیہ ملاقات کی خبریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In