• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

شہزادہ محمد بن سلمان کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے خفیہ ملاقات کی خبریں

by sohail
نومبر 23, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

عالمی میڈیا میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان خفیہ ملاقات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا اس حوالے سے دعویٰ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقات کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن کے ہمراہ اتوار کے روز سعودی شہر نیوم کیلئے روانہ ہوئے۔

انہوں نے محمد بن سلمان سے ملاقات کی جہاں ولی عہد امریکہ کے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کیلئے وہاں موجود تھے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق تل ابیب کے قریب بین گوریئن بین الاقوامی ایئرپورٹ سے گلف اسٹریم سے نجی جیٹ طیارے نے 5 بج کر 40 منٹ پر جی ایم ٹی پرواز بھری۔

اخبار کا کہنا ہے کہ یہ پروازجزیرہ نما سینا کے مشرقی کنارے سے ہوتے ہوئے جنوب کی طرف نیوم میں 6 بج کر 30 منٹ پر اتری، طیارے نے 9 بج کر 50 منٹ پر نیوم سے واپس اڑان بھری اور اسی راستے کو اپناتے ہوئے تل ابیب پہنچا۔

ویب سائیٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو وہاں سے کوئی جواب نہیں ملا۔

 مائیک پومپیو نے مشرق وسطیٰ کے سفر کے دوران ایک امریکی پریس کے وفد کے ساتھ سفر کیا تاہم جب وہ سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے گئے تو وفد کو نیوم ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ دیا تھا۔

اب تک بحرین، سوڈان اور متحدہ عرب امارات نے ٹرمپ انتظامیہ کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے معاہدے کئے ہیں تاہم سعودی عرب نے اس بارے میں بات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان عرصے سے فلسطینیوں کی آزاد ریاست کی حصول کی کوششوں میں ان کی حمایت کرتے آئے ہیں، تاہم تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ان کا 35 سالہ بیٹا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ممکنہ طور پر امن عمل میں کسی بڑی پیش رفت کے بغیر تعلقات کو معمول پر لانے کے خیال کے بارے میں زیادہ کھلے ذہن کے ہیں۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل ریاست نے متحدہ عرب امارات جانے کیلئے اسرائیلی پروازوں کو سعودی فضائی حدود کے استعمال کی منظوری دی تھی۔

Tags: سعودی عربشاہ سلمانشہزادہ محمد بن سلماننیتن یاہو
sohail

sohail

Next Post

وکلاء کی بدزبانی کے واقعات میں اضافہ، ججز کے ہائیکورٹ کے سامنے شکایات کے انبار

نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی مقرر کر دیا گیا

اپوزیشن کا کورونا پر پارلمیانی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا امکان

لاک ڈاؤن، سماجی فاصلے کے باعث بلڈ پریشر کے مریضوں میں اضافے کا انکشاف

نیتن یاہو، شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کے پاکستان پر اثرات، رؤف کلاسرا کا تجزیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In