• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

نیتن یاہو، شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کے پاکستان پر اثرات، رؤف کلاسرا کا تجزیہ

by sohail
نومبر 23, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سینئر صحافی اور معروف اینکر رؤف کلاسرا نے آج کے وی لاگ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی خفیہ ملاقات پر بات کی ہے۔

رؤف کلاسرا نے بتایا کہ عالمی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات اتوار کو سعودی عرب میں بسائے جانے والے جدید شہر نیوم میں ہوئی تھی، اس میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے چیف کے ساتھ ساتھ غالباً امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو بھی وہیں موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کی تفصیل تو ابھی تک سامنے نہیں آئی لیکن بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران اس طویل ملاقات کا مرکز تھا۔

ملاقات کیوں ہوئی؟

رؤف کلاسرا نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب مختلف خلیجی ممالک اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تو یہی سمجھا جا رہا تھا کہ ان ممالک میں کوئی بڑا ردعمل آئے گا لیکن ہر طرف خاموشی رہی تو سعودی عرب کو بھی اسرائیل سے تعلقات بہتر کرنے کا حوصلہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں یہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے کہ ایک ہی وقت میں ایران اور اسرائیل جیسے دو تگڑے مخالفین نہیں بنانے چاہئیں، اسی لیے خلیجی ممالک نے بڑے فیصلے کرنے کی ٹھان لی ہے۔

ان کے مطابق کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے اسرائیلی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ٹرمپ کی کوشش ہے کہ 20 جنوری سے پہلے ہی وہ عرب اسرائیل تعلقات میں بہتری لے آئیں کیونکہ اس کے بعد وائٹ ہاؤس میں نیا صدر براجمان ہو جائے گا۔

رؤف کلاسرا نے یاد دلایا کہ جوبائیڈن اپنی انتخابی مہم کے دوران انسانی حقوق کے حوالے سے سعودی عرب کے متعلق سخت ریمارکس دے چکے ہیں، اس لیے سعودی ولی عہد ان کے آنے سے پہلے ہی اہم اقدامات کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اس سارے عمل میں شہزادہ محمد بن سلمان یا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کیا ملے گا؟ ریاستوں کے مفادات سے ہٹ کر ملکوں کے سربراہوں کے ذاتی مفادات بھی ہوتے ہیں۔

رؤف کلاسرا کا تجزیہ یہ ہے کہ نیتن یاہو اسرائیل کی تاریخ کے بدترین کرپشن اسکینڈل میں پھنسے ہوئے ہیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے آبدوزوں کے سودے میں بہت بڑا کک بیک لیا ہے، وہ خلیجی ممالک سے تعلقات بنا کر اپنے خلاف ہونے والی تنقید کو بے اثر کرنا اور اس بڑے قدم کو اپنے حق میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان پر یمن جنگ چھیڑ دینے کی وجہ سے مسلسل تنقید ہوتی رہی ہے، جمال خشوگی کے قتل کے معاملے پر بھی وہ بہت دباؤ میں ہیں، ملک کے اندر بھی انسانی حقوق کے حوالے سے ان کے دور کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے اور واشنگٹن میں اس حوالے سے سخت ردعمل دیکھنے کو ملتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان وجوہات کی بنا پر وہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر بنا کر وہ واشنگٹن میں بھی اپنی اہمیت بحال کر سکتے ہیں، اس کے علاوہ انہیں اندازہ ہے کہ تیل پر انحصار کا دور اب ختم ہو رہا ہے اس لیے وہ معیشت میں تنوع لانا چاہتے ہیں جن میں سیاحت اور ٹیکنالوجی کی ترقی بہت اہم ہے۔

رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ اسرائیل سے وہ فلسطینیوں کو کیا مراعات دلا سکتے ہیں کیونکہ اس کے بغیر کوئی معاہدہ کرنے پر وہ ملک میں اور مسلمان ممالک کے عوام کی تنقید کی زد میں آ سکتے ہیں۔

اسرائیل سعودی قربتوں کے پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے؟

انہوں نے ترکی کے صدر طیب اردوان اور سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی حالیہ ٹیلیفون کال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے اچھی خبر ہے کیونکہ ان دونوں ممالک کے درمیان دشمنی کی صورت میں پاکستان کے لیے ایک اور آزمائش شروع ہو جاتی اور اس کے لیے دونوں کیمپوں سے تعلقات میں توازن قائم رکھنا مشکل ہو جاتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کے اسرائیل کے ساتھ بیک ڈور رابطے رہے ہیں، جنرل مشرف کے دور میں خورشید قصوری اور اسرائیل کے وزیرخارجہ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی تھی۔

رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ میں یہ سوچ ہمیشہ سے رہی ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہ رکھنے کی وجہ سے وہ بھارت کے قریب ہو گیا ہے اور ایڈوانس جنگی ٹیکنالوجی انڈیا کو دیتا رہا ہے۔ اس لیے پاکستان کو کسی حد تک اسرائیل کو نیوٹرل رکھنا چاہیئے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ 27 فروری کو پاک بھارت جھڑپ کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بھارت اور اسرائیل مل کر ہم پر حملہ کرنا چاہتے تھے، اس پر رؤف کلاسرا نے ان سے سوال پوچھا تھا کہ پاکستان کو کوشش کرنی چاہیئے کہ اسرائیل کو بھارت کی طرف زیادہ نہ جانے دے اور اس کے لیے شہزادہ محمد بن سلمان کی مدد بھی لی جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سوال کے جواب میں عمران خان نے فلسطین کے حق میں قائداعظم کے موقف کی بات کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان اسی بات پر کھڑا ہے۔

پاکستان کی مذہبی جماعتوں کا امتحان

رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بہتر ہونے پر پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے لیے امتحان شروع ہو گا، کل کو اگر سعودی عرب اگر پاکستانی حکومت کو اسرائیل کے ساتھ کوئی معاہدہ کرنے کے لیے کہتا ہے تو پاکستان کی مذہبی جماعتوں پر اپنا اثرورسوخ بھی اسے استعمال کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے خلیج کی 7 عرب ریاستوں کے خلاف جا کر اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کی مزاحمت کرنا بہت مشکل ہو گا۔ ہمیں کسی نہ کسی مرحلے پر کھل کر ایک بیانیہ اختیار کرنا ہو گا، صرف خاموش رہنا زیادہ دیر ممکن نہیں ہو گا۔

رؤف کلاسرا نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ عرب ممالک جب اسرائیل کے ساتھ معاہدے کریں گے تو یہ ایران کے خلاف ایک بہت بڑا اور طاقتور اتحاد ہو گا، اس لیے وہ شدید تنہائی کا شکار ہو کر مشکل میں پڑ سکتا ہے۔

Tags: اسرائیل سعودی عرب تعلقاترؤف کلاسرارؤف کلاسرا کا وی لاگشہزادہ محمد بن سلماننیتن یاہو
sohail

sohail

Next Post

الطاف حسین، عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی فرم کو کروڑوں روپے ادائیگی کا انکشاف

لاہور: پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے کی کوشش ناکام

معروف اداکارہ صبا قمر بیمار ہو گئیں، اسپتال سے ویڈیو شیئر کر دی

قطرایئر پورٹ کے باتھ روم میں بچہ پھینکنے والی خاتون کا پتا چل گیا

امارات میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 100 فیصد ملکیت کا حق دینے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In