اسلام آباد: وفاقی حکومت نے معروف قانون دان اور اور اینکر پرسن نعیم بخاری کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔
نعیم بخاری کو تین سال کے لئے چیئرمین پی ٹی وی مقرر کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نعیم بخاری نے 18 جون 2016 میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، بعد ازاں ان کا شمار پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں میں شامل ہونے لگا۔
نعیم بخاری سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں جنہوں نے شریف خاندان کے خلاف پاناما پیپرز کیس سمیت متعدد مقدمات لڑے تھے، وہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے کیسز میں ان کے وکیل رہ چکے ہیں۔
نعیم بخاری لاہور میں پیدا ہوئے، ان کے والد ڈاکٹر الطاف حیسن بخاری تھا، وہ پاکستان کرکٹ کے فاسٹ باؤلر سلیم الطاف بخاری کے چھوٹے بھائی ہیں۔