• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

مسلمان ہو کر شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کا والدین کے پاس جانے سے انکار

by sohail
نومبر 23, 2020
in پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ ہائی کورٹ نے اپنی مرضی سے مسلمان ہو کر شادی کرنے والی لڑکی آرزو فاطمہ کو تعلیم اور دیگر سہولیات دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں آرزو فاطمہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں نومسلم لڑکی نے والدین کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔

دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ محکمہ داخلہ آرزو فاطمہ کی کونسلنگ اور تعلیم و تربیت کا انتظام کرے اور محکمہ داخلہ کے نمائندے روزانہ آرزو سے ملاقات کریں۔

آرزو فاطمہ کے وکیل نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میری موکلہ درخواست دائر کرنا چاہتی ہیں کہ دارالامان انتظامیہ نے انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی۔

پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ اغواء کا کیس نہیں ہے، کم عمری میں شادی کرانے کا کیس ہے۔

پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ نکاح کرانے والے قاضی اور دیگر گواہان نے اپنی ضمانت منظور کرا لی ہے لیکن دو ملزمان فرار ہیں۔

جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں؟

عدالت نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔

دوران سماعت آرزو فاطمہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمے کا چالان ماتحت عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جس پر جسٹس کے کے آغا نے انہیں خاموش رہنے کا حکم دیا۔

عدالت نے آرزو فاطمہ کے وکیل کو مخاطب کر کے کہا کہ اس مقدمے میں آپ وکیل نہیں ہیں، آپ خاموش رہیں۔

وکیل نے ایک بار پھر کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ اسلامی قوانین کے تحت فیصلہ ہونا چاہیے۔

جسٹس کے کے آغا نے اپنے ریمارکس میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ توہین عدالت کر رہے ہیں۔ اگر آپ خاموش نہیں ہوں گے تو آپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جسٹس کے کے آغاز نے کہا کہ ہم نے آرزو فاطمہ کیس کا فیصلہ کر دیا ہے، آپ چاہیں تو اس کو عدالت عالیہ میں چیلنج کر سکتے ہیں۔

عدالت نے آرزو فاطمہ سے استفسار کیا کہ کیا وہ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہیں، جس پر انہوں نے انکار کر دیا۔

عدالت نے محمکہ داخلہ کو آرزو فاطمہ کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری دے کر درخواست نمٹا دیا۔

Tags: آرزو فاطمہ کیستازہ ترینسندھ ہائی کورٹنومسلم لڑکیوزارت داخلہ
sohail

sohail

Next Post

ٹویٹ ڈیلیٹ کیا ہے، فرانس سے معافی نہیں مانگی، شیریں مزاری

ہاں بچو، کیسی لگی میری شفقت؟ شفقت محمود ٹویٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

شہزادہ محمد بن سلمان کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے خفیہ ملاقات کی خبریں

وکلاء کی بدزبانی کے واقعات میں اضافہ، ججز کے ہائیکورٹ کے سامنے شکایات کے انبار

نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی مقرر کر دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In