• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ہاں بچو، کیسی لگی میری شفقت؟ شفقت محمود ٹویٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

by sohail
نومبر 23, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی طلبا میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جب کہ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود ٹوئٹر کا ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔

طلبا پیر کے روزہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کا بےتابی سے انتظار کر رہے تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران چھٹیوں کے اعلان کے ساتھ ہی ٹویٹر پر شفقت محمود کی شفقت موضوع بحث بن گئی ہے۔

کئی حلقے خصوصاً طلبا کی جانب سے شفقت محمود کے لیے سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز شیئر کی جا رہی ہیں۔

کنفرم جنتی قسمے ????????#ShafqatMahmood pic.twitter.com/gZ4CvYLKBD

— Desi Virals (@desevirals) November 23, 2020

ایک صارف کا کہنا تھا کہ شفقت محمود نے طلبا کے لیے اپنی شفقت دکھا دی، وہ کنفرم جنتی ہیں۔

ایک اور صارف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ لیڈیز اینڈ جینٹلمین ہمارے نئے وزیراعظم شفقت محمود کو خوش آمدید کہیں جنہیں طلبا نے کنفرم جنتی ہونے کا خطاب دے دیا ہے۔

شفقت محمود نامی ایک اکاونٹ سے جاری پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ہاں بچو، کیسی لگی میری شفقت؟

مرزا طلحہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں میں طلبا کو جب تک سورج چاند رہے گا، شفقت تیرا نام رہے گا کے نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

نوراللہ لکھتے ہیں کہ شفقت محمود کا کنفرم جنتی ہونے کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

طحہ احمد نامی ایک اکاونٹ نے شفقت محمود کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس بندے کے چہرے پر ہی نور ہے۔

یاد رہے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کے دوران 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آج پیر کے روزہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ایک مہینے کی چھٹیوں کے دوران اساتذہ آن لائن کلاسز کے ذریعے کورس کو جاری رکھیں گے جب کہ اس دوران اسکول انتظامیہ کو اساتذہ کو بلانے کی اجازت ہوگی۔

شفقت محمود نے بتایا کہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق جن علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں وہاں کے طلبا کو چھٹیوں سے قبل ہوم ورک دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 24 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ 11 جنوری کے بعد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دسمبر میں ہونے والے امتحانات کو جنوری کے وسط تک ملتوی کر دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ساتذہ یا کسی اور بھرتیوں کے سلسلے میں ہونے والے امتحانات جاری رہیں گے

Tags: تعلیمی ادارےٹاپ ٹرینڈچھٹیاںشفقت محمودیونیورسٹی
sohail

sohail

Next Post

شہزادہ محمد بن سلمان کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے خفیہ ملاقات کی خبریں

وکلاء کی بدزبانی کے واقعات میں اضافہ، ججز کے ہائیکورٹ کے سامنے شکایات کے انبار

نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی مقرر کر دیا گیا

اپوزیشن کا کورونا پر پارلمیانی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا امکان

لاک ڈاؤن، سماجی فاصلے کے باعث بلڈ پریشر کے مریضوں میں اضافے کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In