• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کورونا وبا، سندھ میں کاروباری مراکز، بازار شام 6 بجے بند کرنے کا حکم

by sohail
نومبر 24, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سندھ میں کاروباری مراکز اور بازار شام 6 بجے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میں ایس او پیز کے حوالے سے حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق تمام اندرون خانہ اجتماع، بزنس سینٹرز، سنیما، جیمخانہ اور کھیلوں کی سرگرمیاں بند کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

کاروباری مراکز اور مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، ہفتہ اور اتوار کو صرف ضروری کاروبار کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں کھلی جگہ پر کھانا کھانے کی اجازت ہوگی جبکہ رات 10 بجے تک کھانا گھر لیجانے اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام سرکاری ، نجی دفاتر اور عوامی مقامات پر فیس ماسک پہنے پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ، بصورت دیگر جرمانہ عائد کیا جائے۔

چھت کے نیچے شادی کی تقریبات پر پابندی عائد ہے جبکہ شادی کی تقریب کھلے مقام پر کی جا سکتی ہے جس میں 200 مہمانوں کی اجازت ہوگی اس کے علاوہ بوفے پر پابندی عائد ہوگی ، تقریب رات 9 بجے تک جاری رہے گی، مہمانوں کو بکس پیک کھانے دینے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے سرکاری اور نجی اداروں میں گھر پر رہ کر کام کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ 50 فیصد اسٹاف کو دفاتر بلایا جائے،اطلاق 31 جنوری 2021 تک رہیگا۔

دریں اثنا کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کیلیے تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی ہے تمام ڈپٹی کمشنر ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔

کمشنر کراچی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ منگل سے ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پینے پر پابندی عائد ہوگی یہ فیصلہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے کراچی انتظامیہ کے اقدامات شروع کردیے۔

Tags: کورونا وائرسنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
sohail

sohail

Next Post

چین کا اہم خلائی مشن چاند سے مٹی اور پتھر لانے کے لیے پرعزم

صدر ٹرمپ نے آخرکار جوبائیڈن کی فتح تسلیم کر لی

سپریم کورٹ کے جج کے گھر پہنچ جانے والے درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ

العزیزیہ، ایون فیلڈ کیس میں نواز شریف کواشتہاری قرار دینے کا عمل ملتوی

کورونا وبا، وفاق المدارس کا فوری طور پر مدارس بند کرنے سے انکار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In