• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

تہرے قتل کا معاملہ، چیف جسٹس نے سندھ پولیس کو کھری کھری سنا دیں

by sohail
نومبر 27, 2020
in پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ام رباب چانڈیو کے اہل خانہ کے قتل کیس کی سماعت پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا سندھ پولیس 2 مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کرنے سے قاصر ہے؟
چیف جسٹس کی سربراہی میں ہونے والی کیس کی سماعت کے دوران ام رباب نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے دونوں ایم پی ایز ملزم ہیں، ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، کیونکہ ملزمان سردارخان چانڈیو اور برہان چانڈیو کو کارروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
چانڈیو خاندان کی متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ ایک ملزم کو ڈیل کے تحت پولیس کے حوالے کیا گیا ہے، جاگیردار اور وڈیروں کے خلاف ملزمان کی سہولت کاری پر کارروائی نہیں ہوئی۔
ام رباب کا کہنا تھا کہ اگر میں انصاف کے حصول کیلئے عدالت جاتی ہوں تو وڈیرے میرا راستہ روک لیتے ہیں۔
چیف جسٹس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس نے ابھی تک ملزم مرتضیٰ چانڈیو کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟
تہرے قتل میں ملوث گرفتار ملزم ذوالفقار چانڈیو کو سخت سیکیورٹی میں سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے ملزم ذوالفقار چانڈیو کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم صادر کر دیا۔
خیال رہے کہ دادو کی تحصیل میہڑ میں مبینہ طور پر17جنوری 2018 کو چانڈیو برادری کے افراد نے فائرنگ کرکے ام رباب کے والد، دادا اور چچا کو قتل کردیا تھا۔
سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار ایک صبح جب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے لیے پہنچے تھے تو ام رباب نے ان کی گاڑی کا راستہ روکنے کی کوشش کی تھی۔
اسی طرح متاثرہ لڑکی کی سندھ ہائی کورٹ کے باہر ننگے پیر سماعت پر آنے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خود نوٹس لیا تھا۔

Tags: پیپلز پارٹیچانڈیو خاندانچیف جسٹسسندھ پولیس
sohail

sohail

Next Post

پاکستان میں پہلی بار کورونا ویکسین کے ٹرائلز کا آغاز، ہزاروں رضا کاروں کی شرکت

پاکستان ٹیم کے بارے میں تمیز سے بات کریں، شعیب اختر کیویز بورڈ پر برس پڑے

ترک صدر کے خلاف بغاوت میں ملوث سابق پائلٹوں کو سزا سنا دی گئی

بلاول سے شادی پر کوئی اعتراض نہیں، مہوش حیات

شہباز شریف اورحمزہ شہباز پیرول پر رہا ہوگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In