معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انہیں بلاول بھٹو زرداری سے شادی پر کوئی اعتراض نہیں۔
بیگم نوازش کے یو ٹیوب پروگرام بائے دا وے میں بات چیت کرتے ہوئے مہوش حیات نے بتایا کہ انہیں شادی کے لیے آج تک کوئی محبت کرنے والا مرد نہیں ملا۔
پروگرام کی میزبان بیگم نوازش سے ان سے سوال کیا کہ انہیں کس طرح کے مرد پسند ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں مردانہ وجاہت والے ایسے مرد پسند ہیں جن کا قد بھی لمبا ہو اور وہ بااخلاق بھی ہوں۔
میزبان نے سوال کیا کہ ان کی نظر میں ایسا ہی ایک مرد ہے جو جو بہت مقبول اور اثر رسوخ والے بھی ہیں اور وہ پہلی بار رکن اسمبلی بھی بنے ہیں۔
جس پر مہوش حیات نے جواب دیا کہ کہیں وہ بلاول بھٹو کی بات تو نہیں کر رہی۔
میزبان نے کہا کہ ان کا اشارہ بلاول بھٹو کی طرف نہیں تھا لیکن اگر بلاول بھٹو سے ان کی شادی کی بات کی جائے تو انہیں کوئی اعتراض تو نہیں ہوگا۔
مہوش حیات نے بلاول بھٹو کو اچھی شخصیت کا مالک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بلاول سے شادی پر کوئی اعتراض نہیں۔
اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ حقیقی زندگی میں رومانوی نہیں بلکہ وہ اسکرین پر رومانوی دکھائی دیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں شادی کے لیے کسی مرد کو منتخب کرنے کا کہا جائے گا تو وہ فہد مصطفیٰ کو منتخب کریں گی جب کہ انہیں کسی بوائے فرینڈ کا انتخاب کرنے کا کہا جائے گا تو ہمایوں سعید کو منتخب کریں گی۔
بیرون ملک فلموں میں کام کرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی لیکن اب پاکستان میں سینما کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے اس لیے انہوں نے دوسرے ملک جاکر کام کرنے کا نہیں سوچا۔