• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے نام کی منظوری دے دی

by sohail
نومبر 27, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے لیے خالد رشید کے نام کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کا نام فائنل کیا گیا۔

چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کیلئے خالد خورشید کا نام فائنل کیا گیا ہے، وہ ضلع استور سے رکن گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کے امیدوار کے لیے خالد خورشید اور فتح اللہ میں مقابلہ تھا، وزیراعظم نے مرکزی اورگلگت بلتستان قیادت سے خالد خورشید کی نامزدگی کیلئے مشاورت کے بعد نام فائنل کیا۔

اس سے قبل یہ خبریں تھیں کہ گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے اور اسمبلی میں موجود تحریک انصاف کے کارکنان کسی ایک نام پر متفق نہیں ہو سکے۔

نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اسپیکر نے آج اجلاس بھی طلب کیا تھا جو ملتوی کردیا گیا۔ اسپیکر نے 30 نومبر کو دوبارہ اجلاس طلب کیا ہے۔

پارٹی پوزیشن کے مطابق 21 ممبران کا تعلق پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سے ہے جب کہ اسمبلی میں 1 خاتون اور 1 ٹیکنوکریٹ سمیت 4 ارکان کے ساتھ پیپلزپارٹی دوسری بڑی جماعت ہے۔

پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت مجلس وحدت المسلمین کی 1جنرل نشست ہے جب کہ پی ٹی آئی سے معاہدے کے تحت ملنے والی خواتین کی 1 مخصوص نشست اور 1 ٹیکنوکریٹ سمیت اس کی نشستوں کی تعداد 3 ہے۔

مسلم لیگ ن کی بھی 2 جنرل اور خواتین کی 1 مخصوص نشست کے ساتھ کل نشستوں کی تعداد 3 ہے۔

اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام کی ایک نشست ہے جب کہ اپنی آزاد حیثیت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرنے والا ایک آزاد رکن بھی اسمبلی کا حصہ ہے۔

Tags: استورپیپلز پارٹئعمران خانفتح اللہقومی اسمبلیوزیراعلیٰ گلگت بلتستان
sohail

sohail

Next Post

کاون ہاتھی کی منتقلی، امریکی اداکارہ پاکستان کے لیے روانہ

چھوٹے قد کا بونا قانون

بھارتی پولیس کا کسانوں کے مظاہرے پر لاٹھی چارج

نیولوں کو مارنے کا حکم غلط تھا، ڈنمارک کی وزیراعظم آبدیدہ ہوگئیں

جبران ناصر کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In