• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بھارتی پولیس کا کسانوں کے مظاہرے پر لاٹھی چارج

by sohail
نومبر 27, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کے دارالحکومت دہلی کی طرف مارچ کرنے والے کسانوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ہے اور ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زراعت کے نئے قوانین کے خلاف احتجاج کی غرض سے دہلی کی جانب پیش قدمی کرنے والے کسانوں کو پنجاب اور ہریانہ کی سرحدوں پر روکا گیا۔
چھے ریاستوں سے آنے والے کسانوں پر پولیس کی جانب سے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا گیا۔
ذراعت کے نئے قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ قانون کسان مخالف ہے اور کارپوریٹ کے فائدے کے لیے ہے۔
دوسری جانب حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زراعت سے متعلق نئے قوانین کسانوں کے فائدے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اترپردیش، ہریانہ، اترکھنڈ، راجستھان، کیرالہ اور پنجاب کے کسان دہلی چلو کے نعرے کے ساتھ رواں دواں ہیں۔
ان کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں جمع ہوکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔
کسانوں کو روکنے کے لیے پولیس اور سیکیورٹی انتظامیہ کی جانب سے جگہ جگہ خاردار تاریں لگائی کئی ہیں جبکہ ریت سے بھرے ٹرالرز بھی شاہراہوں پر کھڑے کیے گئے ہیں۔ ہریانہ کو جانے والی میٹرو سروسز کو بھی بند کر دیا گیا۔
پولیس حکام سے متعلقہ معاملے پر رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ان کسانوں کو دہلی نہیں جانے دیا جا رہا۔
کسان رہنما کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کووڈ کا قانون صرف کسانوں پر ہی کیوں لگایا جا رہا ہے۔ کسانوں کو روکنے کے لیے اکٹھے ہونے والے پولیس اہلکاروں پر کیوں نہیں لگایا جا رہا تو پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ وہ بھی کسان ہی ہے۔
وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کسانوں سے بات چیت کے لیے تیار ہے اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔

Tags: اترپردیشبھارتی کسانپنجابدہلی چلوکیرالہلانگ مارچہریانہواٹر کینن
sohail

sohail

Next Post

نیولوں کو مارنے کا حکم غلط تھا، ڈنمارک کی وزیراعظم آبدیدہ ہوگئیں

جبران ناصر کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا

ایران کے جوہری سائنسدان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پاکستان اسٹیل ملز کے ساڑھے 4 ہزار ملازمین کو نکال دیا گیا

12 دن کی بیٹری لائف، چین نے انوکھی اسمارٹ واچ متعارف کرا دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In