• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پابندیوں سے بچنے کیلئے پاکستان کو امریکہ سے بڑا ریلیف مل گیا

by sohail
دسمبر 10, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک پر لگنے والی پابندیوں سے چھوٹ مل گئی، اس سلسلے میں امریکی سیکرٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے صدارتی استثنیٰ جاری کر دیا۔

دو روز قبل مائیک پومپیو نے پاکستان اور دیگر 9 ممالک کو سال 19-2020 کے دوران مذہبی آزادی کی مبینہ خلاف ورزی پر تشویش کا اظہار کیا تھا، جسے پاکستان کی طرف سے یہ کہہ کر مسترد کر دیا گیا تھا کہ یہ من مانا اور منتخب جائزہ ہے جو زمینی حقائق کے منافی ہے۔

پاکستان نے جائزے کے پورے طریقہ کار کے معتبر ہونے پر سنگین شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے امریکی بین الاقوامی ایکٹ 1998 کے تحت پاکستان کو اس فہرست میں شامل کیا گیا، جس کے نتیجے میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد ہو جاتی ہیں۔

اس سلسلے میں امریکی ایمبیسڈر ایٹ لارج برائے مذہبی آزادی سیموئل ڈی براؤن بیک نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ کچھ ممالک کو معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، نائجیریا، سعودی عرب، تاجکستان اور ترکمانستان کو سیکرٹری نے صدارتی کارروائی کی شرط کیلئے چھوٹ جاری کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے قومی مفادات کی وجہ سے استثنیٰ دینے کے اختیار کو استعمال کیا گیا ہے۔

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی جس نے یہ فہرست جاری کی اس نے بھارت کو بھی ان ممالک میں شمار کرنے کی تجویز دی تھی، تاہم پیر کو جاری کردہ فہرست میں بھارت کا نام نہیں تھا۔

اس پر پاکستان نے نشاندہی کی کہ رپورٹ میں بھارت کو نظر انداز کر دیا گیا جہاں آر ایس ایس، بی جے پی حکومت اور ان کے قائدین منظم انداز میں مذہبی آزادیوں کی کھلے عام خلاف ورزیاں اور اقلیتی برادری کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہیں۔

پاکستان نے امتیازی سلوک پر مؤقف اختیار کیا کہ اس رویے نے امریکی رپورٹ کی ساکھ پر سوالات پیدا کر دیئے ہیں۔

واشنگٹن میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے ایمبیسڈر براؤن بیک کو یاد دلایا کہ مودی کی حکومت نے امتیازی قوانین نافذ کیے ہیں، اور بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو کھلے عام نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس کے باوجود بھارت کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت میں صورتحال کو نزدیک سے دیکھا ہے ، سیکریٹری اسٹیٹ متعدد مرتبہ ویاں دورے پر گئے ہیں اور وہ بھارت میں ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا بھر میں توہین مذہب کے الزام میں قید افراد کی نصف تعداد پاکستان میں ہے اور اس نکتے کو بھی پاکستان کو اس فہرست میں شامل کرتے ہوئے مدِ نظر رکھا گیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں بھی شامل ہے جہاں جبری طور پر زیادہ تر اقلیتی دلہنوں کو چین بھیجا جاتا ہے۔

امریکی مندوب برائے مذہبی آزادی نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو خاص تشویش والا ملک نہ قرار دینے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہاں یہ مسائل نہیں پائے جاتے۔

Tags: امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادیمائیک پومپیو
sohail

sohail

Next Post

13 دسمبر کے بعد عمران خان کے لیے خوشخبری کے دن شروع ہونگے، شیخ رشید

ایف بی آر میں 18 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع، تعداد گزشتہ برس سے 11 لاکھ کم

اقتدار ملنے پر پی ڈی ایم باری باری تین وزیراعظم لائے گی، نبیل گبول کا انکشاف

2020 میں پاکستانیوں نے کون سی 10 شخصیات کو گوگل پر سرچ کیا؟

ڈی جے بٹ ضمانت پر رہا، خود کو عمران خان کا ٹائیگر قرار دیدیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In