• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے

by sohail
دسمبر 13, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کھیل
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بابراعظم کا دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہو گیا ہے جس کی وجہ سے وہ سیریز سے آؤٹ ہوئے ہیں۔

اتوار کے روز کوئنز ٹاؤن میں نیٹ سیشن میں تھرو ڈاؤن کے دوران ایک گیند بابراعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔

قریبی ہسپتال میں کرائے گئے ایکسرے میں تشخیص ہوئی کہ بابر اعظم کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوا ہے۔

بابر اعظم کم از کم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکتے تاہم وہ اس دوران اپنی فزیکل ٹریننگ جاری رکھیں گے اور ٹیم کا میڈیکل پینل ان کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔

انجری کے سبب بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جانے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انجریز کسی بھی پروفیشنل اسپورٹس کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جیسے باصلاحیت کھلاڑی کا انجری کے سبب ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے آؤٹ ہونا بہت مایوس کن ہے تاہم یہ سکواڈ میں شامل دیگر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا ایک بہترین موقع ہے۔

دوسری جانب پاکستان شاہینز کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد چار روزہ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بھی فٹ نہیں اور انہوں نے گزشتہ ٹریننگ سیشن میں صرف بلے بازی کی پریکٹس کی تھی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کہ شاداب خان ٹانگوں میں کھیچاؤ کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے وہ زمبابوے کیخلاف پاکستان میں ہونے والی ٹی20 سیریز میں بھی شرکت نہیں کر سکے تھے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف سرفراز احمد اور حسین طلعت کی ٹی 20اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف، شاہین آفریدی، عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف 3 ٹی20 اور 2 ٹیسٹ میچزکی میزبانی کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی20 میچ 18 دسمبرکو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا میچ 20 دسمبر ہیملٹن، تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبرکو نیپئر میں کھیلا جائے گا۔  دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک ٹورنگا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے 7 جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

Tags: بابر اعظم
sohail

sohail

Next Post

راولپنڈی میں دستی بم کا دھماکہ، 25 افراد زخمی

پی ڈی ایم جلسے میں 50 ہزار لوگ لے آئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، فیاض الحسن چوہان

پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ، کس رہنما نے کیا کہا؟

ماہرہ خان کورونا میں مبتلا، مداحوں سے فلمیں تجویز کرنے کی درخواست

چند گھنٹوں میں کورونا ویکسین ڈیزائن کرنے والا ترک نژاد سائنسدان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In