• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ، کس رہنما نے کیا کہا؟

by sohail
دسمبر 13, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ جاری ہے اور قائدین خطاب کر رہے ہیں۔

جلسہ گاہ پہننچے سے قبل پی ڈی ایم کے صدر اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے صدر سردار اختر مینگل اور عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق کے گھر پہنچے جہاں انہیں ظہرانہ دیا گیا۔

بلاول بھٹو کا خطاب

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ ڈائیلاگ کا وقت گزر چکا ہے، اب اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہو گا۔

انہوں نے حکومت کو مخاطب ہو کر کہا کہ رابطہ کرنا بند کر دیں، ہم سب ایک ہو کر اسلام آباد پہنچیں گے اور حکومت کو گرائیں گے، یہ حکومت عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں نہیں آئی

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج ملک میں تاریخی مہنگائی ہے، دکانوں کے شٹر بند ہیں، صنعت پر تالا لگا ہوا ہے اور ٹرانسپورٹر بھی پریشانی میں مبتلا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ساتھ کیسا مذاق کیا جا رہا ہے، یہ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، نالائق، نااہل وزیراعظم نے ایک کٹھ پتلی کو وزیراعلی بنا دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جعلی حکمرانوں کو نہ پاکستان کی فکر ہے، نہ پنجاب کی فکر ہے اور نہ عوام کی فکر ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ان حکمرانوں میں سچ سننے کی ہمت نہیں ہے، انہوں نے قائدحزب اختلاف شہباز شریف اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو جیلوں میں ڈالا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طلبا، ڈاکٹرز، کسان جب بھی احتجاج کرتے ہیں تو ان پر لاٹھیاں برسائی جاتی ہیں اور ظلم کیا جاتا ہے مگر یہ ظلم کی رات ختم ہونے والی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ جنگ اقتدار کی نہیں بلکہ غریب کو روٹی کپڑا مکان دلانے کی جنگ ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا خطاب

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ ہم جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، ہم اپنے استعفے بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے اندر انتشار دیکھ رہا ہوں، اسٹیبلشمنٹ کو متنبہ کر رہا ہوں کہ وہ عوام کے سامنے سے ہٹ جائے اور انہیں اسلام آباد پہنچنے دے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا ادارے کھوکھلے ہو چکے ہیں، ہم نے اپنی فوج اور عدلیہ کو دباؤ سے نکالنا ہے، اس ملک کو فرشتوں نے نہیں چلانا بلکہ عوام نے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے 73 سال کشمیریوں کے خون پر سیاست کی۔ عمران نے کشمیر کا سودا کر لیا ہے اور کشمیر کو بیچ دیا ہے۔ عمران خان نے کشمیر کی تین حصوں میں تقسیم کا فارمولا پیش کیا تھا۔

امیر حیدر ہوتی نے کیا کہا؟

اے این پی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو ایک اقامے کی بنیاد پر ارشد ملک جیسے جج کے ذریعے نااہل کیا گیا، ان کی بیٹی کو ان کے سامنے گرفتار کیا گیا تاکہ وہ ان کی کمزوری بنے لیکن وہ ان کی طاقت بن گئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی خدمت کرنے والے اور ملک کے سب سے محنتی وزیراعلیٰ شہباز شریف کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا اور ان کے بیٹے کو بھی قید کرکے پنجاب ایک ایسے آدمی کے حوالے کردیا گیا جو یونین کونسلر منتخب نہیں ہوسکتا۔

امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ سو سال قبل باچاخان نے عدم تشدد کی بات کی لیکن ان پر تشدد ہوا اور انہیں غدار قرار دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج جو ظلم اور ناانصافی ہورہی ہے، اس سے آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ جو بات باچاخان نے آج سے کئی 80، 90 سال پہلے کہی تھی وہ سچ ثابت ہو رہی ہے۔

اپوزیشن رہنماؤں میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سٹیج پر موجود ہیں۔

لاہور جلسے کی سکیورٹی کے فرائض کی ذمہ داری جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کو دی گئی ہے۔انصارالاسلام کے 3000 ہزار رضا کار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

Tags: پی ڈی ایم کا لاہور میں جلسہمریم نوازمینار پاکستان
sohail

sohail

Next Post

ماہرہ خان کورونا میں مبتلا، مداحوں سے فلمیں تجویز کرنے کی درخواست

چند گھنٹوں میں کورونا ویکسین ڈیزائن کرنے والا ترک نژاد سائنسدان

مذاکرات کا وقت ختم، اب لانگ مارچ ہوگا، مریم نواز

نائجیریا میں اسکول پر حملہ، 400 سے زائد بچے لاپتہ

آپ آئین شکنی کریں گے تو ہم نام بھی لیں گے، نوازشریف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In