• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 29, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ایل این جی کی خریداری میں تاخیر، جنوری کے لیے مہنگی ترین بولی کا انکشاف

by sohail
دسمبر 15, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, معیشت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان میں قدرتی گیس (ایل این جی) کی جنوری میں درآمد کیلئے ہنگامی بولی کے ذریعے ریکارڈ مہنگی قیمتیں لگائی گئی ہیں۔

8 جنوری سے 18 جنوری کے درمیان ایل این جی بحری جہازوں کے نہ آنے کے خلا کو پر کرنے کی کوششوں میں حکومت نے خریداری کے قواعد کی ہنگامی شقوں کے مطابق عمل کیا تاکہ پاکستان کو ایل این جی کی دوسری بولی کی اجازت مل جائے۔

پیشکشوں کے جواب میں دو بولی دہندگان نے 8 سے 9 جنوری کیلئے اپنی دو بولیاں جمع کرائی ہیں جس میں ڈی ایکس ٹی کموڈیٹیز کی جانب سے 28۔15 فی برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) کی کم ترین پیش کش اور ٹرافیگورا کی جانب سے 8۔19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کو پیش کش شامل تھی۔

مذکورہ دونوں پیش کشیں مہنگی ترین ہیں اور پہلی مرتبہ برینٹ پرائس کی فیصد کے بجائے فی ایم ایم بی ٹی یو ڈالر کا استعمال کیا گیا، تاہم کم ترین 28۔15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی برینٹ کے تقریباً 35 فیصد کے برابر ہے۔

12 سے 13 جنوری کے لیے ایک مرتبہ پھر کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی، 17 جنوری سے 18 جنوری کے لیے ای این او سی کی جانب سے 12.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور ٹرافیگورا کی جانب سے 15.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی دو پیشکشیں موصول ہوئیں۔

اس صورت میں 12.95 ڈالر کی کم ترین پیش کش برینٹ پرائس کے تقریباً 30 فیصد بنتی ہے۔

ایل  این جی کی مہنگی درآمد پر ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ معاشی لحاظ سے توانائی کے شعبے کیلئے ناقابل عمل ہونے کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی حکومت کیلئے بھی سیاسی خود کشی کے مترادف ہے۔

انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے حکومت ان پیشکشوں کو منسوخ کردے، اور وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ 15.28 فی ایم ایم بی ٹی یو پر ایل این جی تقریباً 85-90 ڈالر فی بیرل تیل کے برابر ہوجائے گی جبکہ ابھی برینٹ پرائس تقریباً 50 ڈالر فی بیرل ہے۔

 ایل این جی کی قیمت برینٹ کے 17 فیصد سے زائد ہونے پر ناقابل عمل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل، خام اور فرنس آئل سے بھی مہنگی ہوجاتی ہے۔

اس کے بر عکس فرنس آئل مقامی ریفائنریز میں دستیاب ہے اور اس سے زرِ مبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔

عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے معاہدوں کی لچک کو استعمال کرتے ہوئے اکتوبر میں 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ترسیل کے لیے پیشگی آرڈر دے دیا تھا جو اب 13 سے 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے اوسطاً 32 لاکھ ایم ایم بی ٹی یو کا کارگو ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک کا پڑتا ہے۔

Tags: مہنگی ایل این جی
sohail

sohail

Next Post

بلاول ہاؤس کے قریب دہشت گردی کی کوشش ناکام، گاڑی میں نصب بم نہ پھٹ سکا

یواے ای اور بحرین چین کی ویکسین منظور کرنے والے پہلے ملک بن گئے

جاپان کے 'ٹوئٹر قاتل' کو سزائے موت سنا دی گئی

بھارت میں لاک ڈاؤن، پاکستان میں ٹیکسٹائل صنعت کی قسمت جاگ اٹھی

حکومت کا سینیٹ الیکشن مارچ کے بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In