کراچی: بلاول ہاؤس کے قریب کھڑی مشکوک گاڑی میں بم نصب پایا گیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق مشکوک گاڑی میں بم کی اطلاع ون فائیو مددگار پر دی گئی جس پر فوری طور پہ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے اور 200 میٹر کا علاقہ شہریوں سے خالی کرا لیا۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر موجود دو مشتبہ افراد نے گاڑی نمبر کے بی-3088 میں بم نصب کیا تھا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
پولیس کے مطابق چلتی ہوئی گاڑی میں میگنیٹک بم چپکایا گیا تھا، گاڑی میں غیر ملکی تھے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق ڈیوائس کےساتھ ایک کلوسے زائد بارودی مواد تھا اور ملزمان نے دور جا کر ریموٹ کی مدد سے بم پھاڑنےکی کوشش کی لیکن بم کے ساتھ منسلک ڈیٹونیٹر پھٹا مگر مکمل ڈیوائس نہ پھٹ سکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک بم نصب کرنے والوں کے بارے میں کچھ علم نہیں ہو سکا البتہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ مزید جانچ کے بعد بم کی تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔