• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اکتوبر 19, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جاپان کے ‘ٹوئٹر قاتل’ کو سزائے موت سنا دی گئی

by sohail
دسمبر 15, 2020
in تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

جاپان میں ‘ٹوئٹر قاتل’ کے نام سے معروف30  سالہ تاکا ہیرو شیرایشی کو عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا دیا ہے۔

تاکا ہیرو شیرایشی نے نو لوگوں کے ساتھ آن لائن دوستی کر کے انہیں قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

2017 میں تاکاھیرو شیرایشی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ایسے لوگوں کو دوستی کی پیشکش کی جاتی تھی جنہیں خودکشی کے خیالات آتے رہتے تھے۔

مجرم کی جانب سے اعتراف کیا گیا تھا کہ تین مہینوں کے دوران اس نے 9 لوگوں کو پہلے گلا گھونٹ کر مارا اور پھر ان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے تھے۔ قتل ہونے والے افراد میں سے 8 خواتین تھیں جن میں سے سب سے چھوٹی خاتون کی عمر 15 سال جبکہ سب سے بڑی کی 26 سال تھی۔

جاپانی نشری ادارے این ایچ کے کی جانب سے بتایا گیا کہ پبلک گیلری میں موجود 16 نشستوں کے لیے 435 لوگ اس کیس کا فیصلہ دیکھنے کے لیے آئے تھے۔ یہ ایک ایسا کیس تھا جس نے پورے ملک کو ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار نوجوانوں کے لیے سماجی میڈیا کے خطرات سے آگاہ کیا تھا۔

2018 میں شیرایشی پر فرد جرم عائد ہونے سے پہلے 5 مہینوں تک اس کے نفسیاتی ٹیسٹ ہوتے رہے تھے۔ وہ ٹوئٹر کا استعمال کر کے ایسے لوگوں کی شناخت کرتا تھا جو کہ اس کے ساتھ خودکشی کی باتیں کرتے تھے۔ ان لوگوں کو میسج کرنے کے بعد وہ ان سے جان لیوا منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا وعدہ کرتا تھا۔

اس کی ٹوئٹر پروفائل پر درج تھا ‘میں ان لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں جو واقعی درد میں ہیں۔ مجھے کسی بھی وقت میسج کریں’۔

شیرایشی کے جرائم اکتوبر 2017 میں منظرعام پر آئے تھے جب پولیس افسران نے ایک 23 سالہ خاتون کی تلاش کے دوران اس کے اپارٹمنٹ میں رکھے کولرز اور ڈبوں میں سے انسانی اعضاء دریافت کیے تھے۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ لاپتہ خاتون بھی شیرایشی کا شکار بن چکی تھی۔

دفاعی وکلاء کی جانب سے عدالت کو درخواست کی گئی تھی کہ شیرایشی کو سزائے موت نہ سنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میسیجز میں قتل ہونے والے افراد کی جانب سے شیرایشی کے جان لیوا منصوبوں کو منظور کیا گیا تھا۔ تاہم جج نائوکونی یانو کا کہنا تھا کہ شکار ہونے والوں میں سے کسی نے قتل ہونے کی رضامندی نہیں دکھائی۔

Tags: ٹوئٹر قاتلٹوئٹر کے ذریعے خودکشی
sohail

sohail

Next Post

بھارت میں لاک ڈاؤن، پاکستان میں ٹیکسٹائل صنعت کی قسمت جاگ اٹھی

حکومت کا سینیٹ الیکشن مارچ کے بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ

بھارت 80 ارب روپے سے پاکستان کے خلاف مہم چلا رہا ہے، رحمان ملک کا انکشاف

استعفے ہمارا ایٹم بم ہے، استعمال کا فیصلہ مل کر کریں گے، بلاول بھٹو

یومیہ 10 ہزار کمپیوٹر خراب کرنے والا سافٹ ویئر، مائیکروسافٹ نے خبردار کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In