• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا انکشاف

by sohail
دسمبر 15, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت ہوئی ہے جسے کووڈ 19 کے تیز رفتار پھیلاؤ سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

برطانیہ کے وزیر صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کو اس نئی قسم سے آگاہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لندن اور جنوبی برطانیہ کے مختلف علاقوں میں کووڈ کیسز کی شرح میں نمایاں تیزی کے بعد سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ کووڈ 19 کی نئی قسم سے کیسز میں اضافہ کیسے ہو رہا ہے، تاہم برطانوی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اب تک ایسے شواہد نہیں ملے کہ اس قسم کے شکار افراد میں بیماری کی شدت سنگین ہے اور ویکسینز اس کےخلاف بھی مؤثر ہوں گی۔

واضح رہے برطانیہ میں کم از کم 60 مقامی عہدیداروں نے نئی قسم کے کیسز کو رپورٹ کیا ہے۔

وزیرصحت میٹ ہینکوک نے برطانوی دارالعوم میں بتایا کہ اس وقت برطانیہ میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں کووڈ 19 کے کیسز کی شرح میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی برطانیہ میں ایک ہزار سے زائد کیسز میں اس نئی قسم کی شناخت کی گئی ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ ابھی ہم اس نئی قسم کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے، تاہم اس کی وجہ جو بھی ہو، ہم اس حوالے سے فیصلہ کن اقدامات کر رہے ہیں، تاکہ ویکسین کو متعارف کرانے کے ساتھ اس جان لیوا بیماری کر کنٹرول کیا جا سکے۔

خیال رہے طبی ماہرین کی جانب سے کورونا کی مختلف اقسام کو دریافت کرنے کے بارے میں گزشتہ مہینوں میں کئی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

امریکہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ کووڈ 19  کا باعث بننے والا وائرس اب وہ نہیں رہا جو سب سے پہلے چین میں نمودار ہوا تھا۔

امریکی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا نے خود کو کچھ اس طرح بدل لیا ہے کہ وہ انسانوں کیلئے زیادہ متعدی ہو گیا ہے۔

امریکی تحقیق میں اصل وائرس کا موازنہ اس نئی قسم 614 جی سے متاثر افراد سے کیا گیا، تو ان کے ناک اور حلق میں وائرل لوڈ زیادہ تھا، جس سے بیماری کی شدت میں تو اضافہ نہیں ہوا، مگر دیگر تک اس کی منتقلی کی شرح بڑھ گئی۔

امریکی تحقیق کے مطابق اس تبدیلی سے وائرس کی یہ قسم زیادہ بہتر شکاری بن گئی، کیونکہ یہ برق رفتاری سے جسم کے اندر ایک سے دوسرے خلیات تک پہنچ کر تیزی سے اپنی نقول بناتی ہے۔

خیال رہے وائرس کی یہ قسم سب سے پہلے فروری 2020 میں یورپ میں ابھری تھی، اس حوالے سے پروفیسر رالف کا کہنا تھا کہ یہ وائرس ممکنہ طور پر چمگادڑوں سے منتقل ہوا اور انسانوں کی شکل میں اپنے نئے میزبان کو دریافت کرلیا۔

Tags: کورونا کی نئی قسمکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

کابینہ اجلاس میں آئل اسکینڈل انکوائری پر کیا بات ہوئی؟ اندرونی کہانی سامنے آ گئی

آمدن سے زائد اثاثے، مولانا فضل الرحمان کے مزید 5 ساتھی نیب میں طلب

مسابقتی کمیشن کی انکوائری رپورٹ، سیمنٹ کے شعبے میں 40 ارب کا نیا اسکینڈل

دنیا کی امیرترین خاتون میکنزی اسکاٹ کی 4 ماہ میں 700 ارب روپے کی خیرات

سپریم کورٹ: بحریہ ٹاؤں کی 460 ارب کی ادائیگی میں 3 سال کی مہلت کی درخواست مسترد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In