• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

شو آف ہینڈ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کرانا خلاف آئین ہے، فضل الرحمان

by sohail
دسمبر 16, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کا اختیار کس نے دیا ہے؟

بہاولپور میں میڈیا سے خطانب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شو آف ہینڈ سینیٹ کے ذریعے الیکشن کرانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ سپریم کورٹ آئین کی تبدیلی کا اختیار نہیں رکھتی۔ لگتا ہے کہ پوری وفاقی کابینہ اس سے لاعلم ہے۔

وزیراعظم کا سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کرانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران ملک کا تحفظ نہیں کر سکتے ہیں۔ عوام حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ مہنگائی نے ملک کا برا حال کردیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے کھلے ہیں لیکن پاکستان میں بند ہیں۔ پاکستان میں تعلیم کا بیڑاغرق کردیا گیا ہے۔

رہنما پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کچھ کارڈز ہم نے اپنے پاس رکھے ہیں جو وقت آنے پر کھیلیں گے۔ 26 دسمبر کو بہاولپور میں بہت بڑی ریلی ہوگی۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کرائے گی۔

پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ شو آف ہینڈز کے ذریعے الیکشن کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں، اٹارنی جنرل نے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کے لیے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ آسان ہوتا ہے، ہم نے 20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالا، ہم شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، ڈائیلاگ کی بات کی تو اپوزیشن نے 34 صفحات کا این آر او مانگ لیا، این آر او کسی صورت نہیں دوں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے خلاف کیسز ہماری حکومت میں نہیں بنے، اپوزیشن جن کیسز کا سامنا کر رہی وہ ماضی میں قائم ہوئے، ہماری حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دن بتا دیا تھا یہ سارے چور ڈاکو اکھٹے ہو جائیں گے، آج پی ڈی ایم کے نام پر یہ سارے ایک ہو چکے ہیں، یہ کہتے ہیں ہم نے کب این آر او مانگا، انہوں نے نیب ترامیم کے معاملے پر لکھ کر این آر او مانگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے جو ترامیم دیں اس کا مطلب نیب کو دفن کرنے کے مترادف تھا، پوری قوم نے دیکھا جب یہ جلسہ کر رہے تھے تو میں کتنا پریشان تھا۔

Tags: سینیٹ انتخاباتمولانا فضل الرحمان
sohail

sohail

Next Post

بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار 32 لاکھ روپے سے بڑھ گئی

31 جنوری سے پہلے درمیانی راستہ نکل آئے گا، شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان نے اگلے چھ ماہ میں بجلی 5.6 روپے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی

بجلی کے بعد گیس بم، کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں 220 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا

ACسونیا صدف اور فردوس عاشق اعوان معاملے پر رئوف کلاسرا کا کالم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In