اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہناہےکہ عالمی میڈیا سے پتا چل رہا ہے کہ حکومت امریکا کو اڈے دے چکی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ
پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں سب ایک پیج پر ہیں، سب کا ایک ہی نظریہ ہے اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا وہی مؤقف ہے جو نواز شریف کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے، میرا نہیں خیال کہ پیپلزپارٹی کے معاملے پر اب بات چیت کرنی چاہیے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا سے پتا چل رہا ہے کہ حکومت امریکا کو فضائی اڈے دے چکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ
اداروں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانےکے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اداروں کے استعمال کے متعلق بشیر میمن کا بیان موجود ہے۔