اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) یوکرین کا ٹک ٹاک سٹار ویڈیو بنانے کیلئے شرمناک حد تک گر گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یوکرین کے ایک ٹک ٹاک سٹار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹک ٹاک سٹار اپنی ویڈیو پر لائیک لینے کیلئے ایک ویڈیو فلما رہا ہے جس میں وہ ایک چھوٹی سی بچی کو اسے گلے لگانے کو کہتا ہے جس کے بدلے وہ بچی کو ایک نیا سمارٹ فون دیےگا ، بچی خوشی خوشی اس ٹک ٹاکر کو گلے لگاتی ہے اور موبائل فون حاصل کرلیتی ہے ۔ موبائل فون لیتے ہی اس کے چہرے پر خوشی واضح محسوس کی جا سکتی ہے تاہم وہ خوشی چند لمحوں کی ہی ثابت ہوتی ہے ۔
ٹک ٹاکر اپنی ویڈیو مکمل ہوتے ہی بچی سے سمارٹ کی واپسی کا مطالبہ کرتا ہے جس پر بچی غمگین ہوجاتی ہے اور موبائل پر اپنی ننھےمنھے معصوم ہاتھوں کی گرفت مضبوط کرلیتی ہے تاہم وہ ٹک ٹاکر موبائل فون زبردستی چھینتا ہے اور چلتا بنتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاک سٹار کیخلاف شدید عوامی رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے ۔ ویڈیو ملاحظہ کریں ۔