• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اگر ہم اڈے دینے کیلئے تیار ہو جائیں تو آج ہی امریکی صدر جو بائیڈن کا فون آ جائے گا، معید یوسف

by sohail
جون 29, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر ہم اڈے دینے کیلئے تیار ہو جائیں تو آج ہی امریکی صدر جو بائیڈن کا فون آ جائے گا، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے بڑا دعوی کر دیا- تفصیلات کےمطابق شیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے فون کرکے ڈو مور کہنا ہے تو نہ کریں، اگر ہم اڈے دینے کیلئے تیار ہو جائیں تو آج ہی جوبائیڈن کا فون آ جائے گا۔


یہ بات انہوں نے نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹڑ معید یوسف نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے افغان مسئلے کا سیاسی حل نکلے کیونکہ خانہ جنگی سے کوئی نہیں جیتے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے پاکستان سے متعلق غیر مناسب رویہ اپنایا ہے۔ امریکا نے کوئی ڈیڈ لائن ہم سے پوچھ کر نہیں دی۔ ہم امریکا اور افغانستان کیساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں اور مثبت بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا فیصلہ افغان فریقین کو کرنا ہے۔ ہم مزید افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔

افغان سرحد پر باڑ لگانے کا عمل جاری ہے۔ کوشش ہے افغانستان میں معاملات مزید خراب نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اجلاس کا ایجنڈا صرف خطے کی صورتحال ہے۔ واضح رہے کہ امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم پاکستانی قیادت سے رابطہ کیے بغیر افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے موثر ہونے کے بارے میں کیسے سوچ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ افغانستان سے امریکی فوج نے انخلا میں پاکستان کو نظر انداز کرنا بہت بڑی تباہی ہے

یہ عراق سے بھی بڑی غلطی ہو گی- انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ جان کر حیرانگی ہوئی کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ابھی تک وزیراعظم پاکستان عمران خان سے رابطہ نہیں کیا- پاکستان کے تعاون کے بغیر امریکا کا افغانستان سے انخلا غیر موثر ثابت ہو گا- یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی ٹی وی کو دئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کو کسی بھی صورت اپنے ہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔


انہوں نے کہا تھا کہ ایسا ممکن ہی نہیں کہ پاکستان سی آئی اے یا امریکہ کی اسپیشل فورسز کو پاکستان کی سرزمین سے افغانستان میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی اجازت دے-

Tags: #america #Pakistan #ImranKhan #JoeBiden Muawanat #RaufKlasraaMERICACIAISIPakistanPakistani Addy
sohail

sohail

Next Post

بیرون ملک جانے کیلئے سستی ترین سفری سہولت متعارف کروانے کی تیاریاں، فیری سروس سے حج کا سفر بھی ممکن ہو گا

اس سے مضحکہ خیز بات کیا ہوگی کہ زلفی بخاری نے فوج کے نمائمدے کی حیثیت سے اسرائیل کا دورہ کیا،فواد چوہدری نے کیا بیان دیدیا ؟

نیپرا نے بجلی کی قیت میں فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

شوکت ترین کو بدترین شرمندگی کا سامنا

وزیراعظم آئی ایس آئی کو شاہ محمود کے فون ٹیپ کرنے کا بولیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In