• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اس سے مضحکہ خیز بات کیا ہوگی کہ زلفی بخاری نے فوج کے نمائمدے کی حیثیت سے اسرائیل کا دورہ کیا،فواد چوہدری نے کیا بیان دیدیا ؟

by sohail
جون 29, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اس سے مضحکہ خیز بات کیا ہوگی کہ زلفی بخاری نے فوج کے نمائمدے کی حیثیت سے اسرائیل کا دورہ کیا، بلاول بھٹو نے اپنے دماغ کو زحمت دینے کی بجائے طوطے کی طرح ایک احمقانہ افواہ پر تبصرہ کر دیا، فواد چوہدری نے غیر سنجیدہ سیاسی قیادت ملک کیلئے بڑا چیلنج قرار دے دیا- تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ غیر ملکی نیٹ ورک سے افواہ اڑائ جاتی ہے، پاکستان کے سوشل میڈیا ہر موجود ایک مخصوص گروپ اس افوہ پر تبصرے کرتا ہے اور پھر پیپلز پارٹی اور نون کا کوئ رہنما اس افوہ کو میڈیا پر عین عبادت سمجھ کر بول دیتا ہے اور یوں ایک افواہ کو مین سٹریم کیا جاتا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ اس سے مضحکہ خیز گفتگو کیا ہوگی کہ زلفی بخاری نے فوج کے نمائمدے کی حیثیت سے اسرائیل کا دورہ کیا لیکن بلاول بھٹو اپنے دماغ کو تھوڑا سا بھی زحمت دینے کی بجائے طوطے کی طرح ایک احمقانہ افواہ پر تبصرے کرنا شروع ہو گئے، غیر سنجیدہ سیاسی قیادت پاکستان کیلئے بڑا چیلنج ہے-

واضح رہے کہ اسرائیلی جریدے ” ہیوم“ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے سابق مشیر زلفی بخاری نے نومبر2020 میں اسرائیل کا مختصر دورہ کیا تھا اور وزارت خارجہ کی سنیئراہلکار سے ملاقات بھی کی تھی.
اسرائیلی جریدے کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری اپنے برطانوی پاسپورٹ کو استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد سے براستہ لندن اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ پہنچے تھے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد انہیں سرکاری گاڑی کے ذریعے تل ابیب لے جایا گیا جہاں ان کی اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک اعلی عہدیدار سے انہوں نے ملاقات کی. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی جریدے کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام وزارت خارجہ کے اہلکار کو دیا تھا جبکہ اسرائیلی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ یوسی کوہن کو آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا پیغام دیا تھا جریدے نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ ملاقات متحدہ عرب امارات کے شدید دباؤ کے بعد کی گئی تاہم سابق مشیر زلفی بخاری نے اس خبر کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اسرائیل نہیں گیا تھا.
اسرائیلی جریدے کا کہنا ہے کہ یہ معلومات پاکستان اور اسرائیلی افواج کی امریکہ اور یوکرائن کے زیر سایہ بحر اسود میں ہونے والی بحری مشقوں کے تناظر میں جاری کی گئی ہیں پاک بحریہ ان مشقوں میں بطور مبصر حصہ لے رہی ہے. ان مشقوں میں پاکستان کے علاوہ مسلمان ممالک میں سے مصر، متحدہ عرب امارات، مراکش، تیونس اور ترکی حصہ لے رہے ہیں گذشتہ سال دسمبر میں اسی اخبار نے کسی ملک یا شخصیت کا نام لیے بغیر یہ خبر دی تھی کہ ایک بڑے مسلمان ملک کے رہنما کے سینیئر مشیر نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا اور حکام سے بات چیت کی تھی.
دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے معاون خصوصی زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل سے متعلق وضاحت مانگ لی ہے، حکومت زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کے حقائق عوام کے سامنے لائے،جہاز نے یہاں آکر زلفی بخاری کو نہیں اٹھایا تو کس کو اٹھایا؟اگر کسی اور ملک سے جہاز اسرائیل گیا تب بھی بتایا جائے۔

زلفی بخاری نے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی، جبکہ دفتر خارجہ نے بھی اپنے ردعمل بھی ان خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا ہے-

Tags: Fawad ChaudharyImran KhanIsraelZulfi Bukhari
sohail

sohail

Next Post

نیپرا نے بجلی کی قیت میں فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

شوکت ترین کو بدترین شرمندگی کا سامنا

وزیراعظم آئی ایس آئی کو شاہ محمود کے فون ٹیپ کرنے کا بولیں

خون سفید ہو گیا ، بیٹوں نے اپنے پولیس اہلکار والد کی جان لے لی

وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس شرکت نہیں کرینگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In