اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے ۔یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں بتائی۔وفاقی وزیر نے بتایاکہ طے ہوا تھا کہ وزیراعظم کی جگہ دفاع وداخلہ کی وزارتوں سمیت سکیورٹی سے متعلق ادارے کے سربراہان کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے ۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کسان کنویشن میں شریک ہوں گے جہاں وزیراعظم حکومت کی زرعی پالیسی پر جامع پلان پیش کریں گے۔وزیراعظم عمران خان 4 بجے کنویشن سینٹر پہنچیں گے۔