• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home Uncategorized

بیرون ملک جانے کیلئے سستی ترین سفری سہولت متعارف کروانے کی تیاریاں، فیری سروس سے حج کا سفر بھی ممکن ہو گا

by sohail
جون 29, 2021
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بیرون ملک جانے کیلئے سستی ترین سفری سہولت متعارف کروانے کی تیاریاں، فیری سروس چلانے کی کوششیں شروع، پرائیویٹ انوسٹرز سے فیری سروس چلانے کیلئے پیشکش طلب، فیری سروس سے حج کا سفر بھی ممکن ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن(پی این ایس سی)نے پرائیویٹ انوسٹرز سے فیری سروس چلانے کیلئے پیشکش طلب کرلی ہے۔
فیری سروس ملکی بندرگاہوں کے درمیان چلانے کے علاوہ بین الاقوامی روٹس پر بھی چلائی جائے گی اور فیری سروس چلانے کے لیے سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو پی این ایس سی سہولتیں فراہم کرے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ فیری سروس کے ذریعے کراچی سے دبئی سیاحت کے علاقہ ایران اور سعودی عرب زیارت اور حج کرنے بھی جایا جاسکے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے خصوصی دلچسپی لے کر وزیراعظم عمران خان سے فیری سروس چلانے کے لیے منظوری لی تھی،اس سروس سے سیاحت کے فروغ سمیت سمندری معیشت کو فروغ ملے گا۔

کچھ ماہ قبل بتایا گیا تھا کہ بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کو سستی سفری سہولت فراہم کرنے کیلئے فیری سروس کے آغاز کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر 3 اسلامی ممالک کیلئے فیری سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ سب سے پہلے کراچی سے عراق کیلئے فیری سروس شروع ہوگی۔ ایران،عراق اور شام میں مقدس مقامات کی زیارت سے متعلق پالیسی تیار کی گئی ہے۔
پالیسی کے تحت کراچی سےعراق فیری سروس شروع کی جائےگی۔ جبکہ مستقبل میں گوادرسےعراق فیری سروس بھی شروع کی جائےگی۔ کراچی سےفیری سروس سے سفر کو سستا اور محفوظ بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ نے گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان کے ساحلی شہروں سے فیری سروس کے آغاز کی باقاعدہ منظوری دے دی تھی۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ بلیو اکانومی وژن کے تحت وفاقی کابینہ نے فیری شپس چلانے کی اجازت دی ہے۔ سمندر کے ذریعے سفر کرنے والوں کے لئے اب سمندری سرحدیں کھلی ہیں۔ بتایا گیا کہ فیری سروس کے آغاز سے ملک میں سیاحت کے شعبہ کو بھی فروغ ملے گا، غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد کی پاکستان آمد ممکن ہوگی۔

Tags: HajiHajjImran KhanMakkahPakistanSaudi ArabiaWhatsapp alternative in Saudi Arabia
sohail

sohail

Next Post

اس سے مضحکہ خیز بات کیا ہوگی کہ زلفی بخاری نے فوج کے نمائمدے کی حیثیت سے اسرائیل کا دورہ کیا،فواد چوہدری نے کیا بیان دیدیا ؟

نیپرا نے بجلی کی قیت میں فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

شوکت ترین کو بدترین شرمندگی کا سامنا

وزیراعظم آئی ایس آئی کو شاہ محمود کے فون ٹیپ کرنے کا بولیں

خون سفید ہو گیا ، بیٹوں نے اپنے پولیس اہلکار والد کی جان لے لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In